Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, May 13, 2021

مولانا ‏ حبیب ‏الرحمن ‏ اعظمی ‏کی ‏ تدفین ‏ ان ‏کے ‏ آبائی ‏ گاؤں ‏ موضع ‏ جگدیش ‏پور ‏) ‏(پھولپور ‏) ‏میں ‏ رات ‏9 ‏بجے ‏ ہوگی. ‏ذرائع ‏

دارالعلوم دیوبند اور جمعیۃ علماء ہند کا ایک مضبوط ستون گر گیا : 
مفتی اشفاق احمد اعظمی
 
اعظم گڑھ.. اتر پردیش /صدائے وقت /نمائندہ /13 مئی 2021. 
==============================
 جمعیۃ علماء اترپردیش کے نائب صدر مفتی اشفاق احمد اعظمی نے بتایا کہ آج تقریبا ایک بجے  طاہر میموریل ہاسپٹل پھولپور اعظم گڈھ میں مورخ اسلام ،محدث جلیل دارالعلوم دیوبند کے مایاناز استاذ حدیث حضرت مولانا حبیب الرحمن صاحب اعظمی جگدیش پوری کا انتقال ہوگیا ،مولانا کے رمضان کے آخیر میں بخار کی تکلیف ہوئی پھر پھیپھڑے میں انفکشن ہوگیا ہے جس کی وجس کے آکسیجن لیول کم ہونے لگا ،مولانا کچھ دن آکسیجن پر ڈاکٹروں کے مشورے پر گھر پر رہے پھر دو روز قبل ہاسپٹل میں انہیں داخل کیا گیا ،بظاہر مولانا کی طبیعت ٹھیک تھی مگر آج پچھلے پہر سانس لینے میں تکلیف شروع ہوئی اور تقریباً ایک بجے مولانا ہاسپٹل میں آخری سانس لیا ،مولانا کی اچانک موت سے ہزارہا شاگردوں اور تعلق رکھنے والوں کو گھرا صدمہ پہونچا ،ملک و ملت آج ایک گوہر نایاب سے محروم ہوگئ ،مولانا خاموش طبیعت کے مالک ،علمی تصنیفی اور تدریسی کاموں میں ہمہ وقت مصروف رہتے تھے ،دارالعلوم میں علیا کے مایہ ناز  استاذ تھے اور طلبہ میں کافی مقبولیت تھی ،مرحوم کے وصال سے دارالعلوم دیوبند اور جمعیۃ علماء ہند کا ایک مضبوط ستون گرگیا اور ناقابل تلافی خلاء پیدا ہوگیا ،مولانا صاحب راۓ ،اولو العزم ،باہمت شخصیت کے مالک تھے ،اپنی راۓ با صواب میں استقلال رکھتے تھے ،ثبات میں انکا کوئی ثانی نہیں تھا ،اللہ تعالی مولانا  مرحوم کی خدمات جلیلہ کو قبولیت سے نوازے ،اپنے فضل وکرم سے مغفرت تامہ عطاء فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے ،دارالعلوم دیوبند اور جمعیۃ علماء ہند کو نعم البدل عطا فرمائے،متعلقین ،شاگردوں اور پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے آمین یارب العالمین 
مولانا کی تدفین نو بجے شب میں آبائ قبرستان جگدیش پور میں ہوگی ،پسماندگان میں اہلیہ اور دو بیٹے ہیں