Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, May 8, 2021

#مسجدِاقصٰی میں نمازیوں پر حملہ *

از/سمیع اللہ خان / صدائے وقت.
============================
اسرائیلی یہودی افواج نے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر حملہ کردیا ہے، بےشمار فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، حملہ ابھی بھی جاری ہے 
 وہ حرام خور انسانیت نواز لوگ جو دنیا کو حقوق انسانیت، جمہوریت اور مساوات کا سبق پڑھاتے ہیں وہی لوگ نمازیوں پر حملے کرواتے ہیں، یہی موجودہ جمہوریت زدہ دنیا کی حقیقت ہے 
اور آپکو بتادوں کہ، یہ مغربی دنیا کے  سوشل میڈیا ذرائع آج کے حملے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا سے ڈیلیٹ کرنے کا فریضہ انجام دے رہے ہیں تاکہ یہودیوں کے انسانیت سوز مظالم اور درندگی کو چھپایا جاسکے 
 فلسطینیوں کے لیے دعا کیجیے، ان کےحق میں آواز بلند کیجیے، جہادِ فلسطین کے ساتھ کھڑے ہوجائیے، فلسطین کے سلسلے میں عالمی میڈیا کے اندر اسلامی اور ایمانی موقف کا اعادہ کیجیے، عالمی اسلامی برادری کو اسوقت اہل فلسطین تک اپني ایمانی یکجہتی کا پیغام پہنچانا چاہیے ۔
 ظلم جس قدر بڑھتا جارہاہے، جتنے زیادہ ہمارے شہداء کی تعداد بڑھ رہی ہے، یاد رکھیے کہ الله کی مدد اتنی زیادہ قریب ہے 
 قربانیوں اور خون کی لکیروں سے حریت کی ناقابل تسخیر عمارت تعمیر ہوتی ہے _
 فلسطینی مجاہدوں کو سلام، ایسے شیر جیسے جوانوں کو جنم۔دینے والی ماؤں کو عقیدت کے نذرانے_

*✍: سمیع اللّٰہ خان*