Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, May 7, 2021

کووڈ ‏19 ‏سے ‏ متعلق ‏ افسران ‏و ‏ طبی ‏ عملہ ‏ کیساتھ ‏ ضلع ‏مجسٹریٹ ‏کی ‏ میٹنگ ‏. ‏

جون پور.. اتر پردیش /صدائے وقت /7 مئی 2021. 
==============================
 ضلع مجسٹریٹ منیش کمار ورما نے کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں کوویڈ۔19 سے متعلق افسران اور ڈاکٹروں کے ساتھ میٹنگ کی۔ میٹنگ میں ضلع مجسٹریٹ نے ڈاکٹروں سے مریضوں کی خدمت خلق کے ساتھ علاج کرنے کی اپیل کی
۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر وسائل کی کسی بھی قسم کی کمی سے آگاہ کریں، ضلع انتظامیہ اسے فوری طور پر دستیاب کرے گی۔ مریضوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی نہیں آنے کیلئے انتظامیہ پر عزم ہے۔ ضلع مجسٹریٹ نے سی ایم او ڈاکٹر راکیش کمار کو ہدایت دیا کہ وہ آئیسولیشن میں رہنے والے کورونا متاثرہ اور علامتی مریضوں میں 100 فیصد کورونا کٹس تقسیم کرائیں۔ انہوں نے  مریض کے اہل خانہ کو بغیر اجازت اور پی پی ای کٹ کے اسپتال کے اندر داخل نہیں ہونے کی ہدایت دی۔ اس موقع پر ڈی ڈی اوبی بی سنگھ، ضلع پنچایت راج افسر سنتوش کمار، ڈی پی او راکیش مشرا، ڈپٹی کلکٹر سنجے، ڈاکٹر آر کے سنگھ سمیت دیگر افسران اور ڈاکٹر موجود رہے۔