Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, May 7, 2021

گزشتہ سال ‏کی ‏ طرح ‏ اس ‏سال ‏بھی ‏ نہیں ‏ ہوا ‏ جمعتہ ‏ الوداع ‏کا ‏ اہتمام ‏

جون پور (ایس این بی) کورونا وبا کی وجہ سے حکومت کی جانب سے لگائے گئے لاک ڈاؤن اور اجتماعی مذاہبی پابندیوں کی وجہ سے رواں سال کی طرح اس سال بھی ماہ رمضان کی آخری جمعتہ الوداع کی اجمتاعی نماز کا اہتمام نہیں کیا گیا۔ہزاروں کی تعداد میں جمع ہو کر نماز اداکرنے والے مسلمانوں نے پابندیوں کی وجہ سے گھروں میں رہ کر آخرہ جمعہ کو بھی نماز ظہر ادا کر عالمی وبا سے ملک سمیت پورے عالم انسانیت کو محفوظ رکھنے کی دعا کی۔اسی طرح شعیہ مسلمانوں کے ذریعے منعقدہ ہونے والے یوم قدس پروگرام بھی نہیں کیا گیا جس میں اسرائیلی حکومت کے ذریعے مسجد قدس اور فلسطینی مسلمانوں پر کئے جانے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کی جاتی تھی۔حالانکہ شعبہ مسلمانوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے یوم قدس کے موقع پر اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے فلسطینی مسلمانوں پر ہو رہے مطالم کے خلاف آواز بلند کی۔
ماہ رمضان کے آخری جمعتہ الوداع کی اجتماعی نماز کا اہتمام کورونا وبا کی وجہ سے حکومت کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں کی وجہ سے نہیں ادا کی گئی۔شہر کی شاہی بڑی مسجد،شاہی اٹالہ مسجد،شاہی جھجھری مسجد،شاہی شیر مسجد سمیت درجنوں مساجدوں میں ہزاروں کی تعداد میں جمع ہو کر نماز جمعتہ الوداع ادا کرنے والوں کومایوسی ہاتھ لگی اور لوگوں نے اپنے گھروں میں رہ کر نماز ظہر ادا کیا گیا۔ا س دوران صبح سے ہی سبھی اہم مساجدوں کے باہر پولیس فورس تعینات کر دیے گئے تھے۔سبھی مساجدوں میں معاشرتی فاصلے پر عمل کرتے ہوئے حکومت کی منشا کے مطابق صرف پانچ لوگوں نے نماز جمعتہ الوداع ادا کیا۔ادھر آخری جمعہ کے مد نظر ضلع مجسٹریٹ منیش کمار ورما،پولیس سپرٹنڈنٹ راج کرن نیئر نے سبھی اہم مساجدوں تک جا کر تعینات فورس سے حالات کا جائزہ لیتے ہوئے مقامی لوگوں سے لاؤڈاسپیکر کے ذریعے گھروں میں رہ کر نماز ادا کرنے کی اپیل کی۔
اسی سلسلے میں شیعہ جامع مسجد نواب باغ کے امام جمعہ مولانا محفوظ الحسن خان نے پریس کو جاری ریلیز میں کہا کہ فلسطینی مسلمانوں کے حقوق کی آواز اٹھانا دنیا کے تمام لوگوں کی ذمہ داری ہے۔ حسینی فورم انڈیا کے صدر حاجی سید محمد حسن نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ متولی شیعہ جامع مسجد شیخ علی منظر نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ سے فلسطینی مسلمانوں کو ان کے حقوق دلانے کے لئے دنیا کے طاقتور ممالک پر سخت دباؤ ڈالا جائے۔ اس موقع پر سوشل میڈیا کارکن سید اسلم نقوی، حسینی فورم انڈیا کے قومی کنوینر اقبال خان مدھو، تحسین عباس سونی، سید محمد مصطفی، کانگریس کے سینئر لیڈر سید پرویز حسن، سید احسن نجمی رضوی، سید ناصر حسین ایڈووکیٹ، بابر مرزا، سید شاہد رضوی، آصف عابدی، طالب رضا شکیل ایڈووکیٹ، حاجی سمیر علی، محمد ناصر رضا گڈو، ڈاکٹر ہاشم خان وغیرہ نے اپنا احتجاج درج کرایا۔اس دوران بیت المقدس کی بحالی اور جلد سے جلد کورونا وبا کے خاتمہ کے لئے دعا کی گئی۔