Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, May 7, 2021

لاک ‏ ڈاؤن ‏کا ‏ جائزہ ‏لینے ‏ ضلع ‏مجسٹریٹ ‏و ‏ ایس ‏ پی ‏نے ‏ شہر ‏کے ‏کئ ‏ علاقوں ‏کا ‏ کیا دورہ ‏

جون پور... اتر پردیش /صدائے وقت /7 مئی 2021. 
==============================
کورونا کے مریضوں کی تعداد میں ہو رہے مسلسل اضافہ کے مد نظر شہر سمیت تین قصبوں میں آئندہ 13مئی تک لگائے گئے لاک ڈاؤن پر کرائے جا رہے عمل کی معلومات حاصل کرنے کیلئے جمعہ کے روز ضلع مجسٹریٹ منیش کمار وما اور پولیس سپرٹنڈنٹ راج کرن نیئر نے شہر کے درجنوں مقامات کا معائنہ کیا۔اس دوران افسران نے شہر کی سڑکوں پر بے وجہ گھوم رہے لوگوں کو پھٹکار لگاتے ہوئے گھروں میں رہنے کی اپیل کی۔درجنوں لوگوں کا چالان کر جرمانہ بھی وصول کیا گیا۔
واضح ہو کہ حکومت کی جانب سے پورے صوبے میں 10مئی تک لاک ڈاؤن لگاتے ہوئے سبھی غیر ضروری کاموں پر پابندی عائد کر دی گئی جبکہ ضلع میں مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا دیکھ ضلع مجسٹریٹ نے شہر سمیت شاہ گنج اور مچھلی شہر قصبہ میں آئندہ13مئی لاک ڈاؤن لگاتے ہوئے میڈیکل،صفائی سمیت ضروری کاموں کے علاوہ سبھی طرح کی سرگرمیوں پر پابندی لگا دی ہے۔اسی سلسلے میں جمعہ کے روز ضلع مجسٹریٹ منیش کمار ورما،پولیس سپرٹنڈنٹ راج کرن نیئر افسران کی ٹیم کے ساتھ لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کرانے کیلئے شہر کے کوتوالی چوراہا،شاہی اٹالہ مسجد،سبزی منڈی،شاہی بڑی مسجد سمیت درجنوں مقامات کا دورہ کر لوگوں کو گھروں میں رہنے کی اپیل کی۔افسران نے معائنہ کے دوران شہر کی سڑکوں پر بے وجہ گھوم رہے لوگوں کو روک پر پوچھ گچھ کرتے ہوئے ہدایت بھی دیا۔شہر کی سڑکوں پر تیز گاڑی چلانے والے درجنوں نوجوانوں کو پولیس نے پکڑچالان کرتے ہوئے جرمانہ وصولی کیا اور آئندہ گھروں سے باہر نہیں نکلنے کی ہدایت دی۔