Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, May 7, 2021

ریڈی ‏ میڈ ‏ کپڑے ‏کی ‏ دکان ‏ سیل ‏. ‏. ‏ مقدمہ ‏ درج ‏. ‏. ‏ ایس ‏ ڈی ‏ ایم ‏کا ‏ بڑا ‏ قدم ‏

جون پور.. . اتر پردیش /صدائے وقت /7 مئی 2021. 
==============================
 شاہ گنج قصبہ میں لاک ڈاؤن پر عمل کرانے نکلے سی او انکت کمار اور تحصیلدار امت کمار سنگھ نے جمعہ کی دوپہر میں بڑی تعداد میں پولیس فورس کے ساتھ قصبہ میں بے وجہ باہر گھوم رہے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی اپیل کی۔اس دوران ایک دکان پر چھاپہ ماری کرتے ہوئے درجنوں کی تعداد میں گاہکوں کو باہر نکال کر دکان کو سیل کرتے ہوئے مقدمہ درج کرانے کی ہدایت دی۔
لاک ڈاؤن کاسختی سے عمل کرانے کیلئے جمعہ کے روز سی او انکت کمار اور تحصیلدار امت کمار سنگھ پولیس فورس کے ساتھ قصبہ کا دورہ کرتے ہوئے لوگوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی۔اس دوران قصبہ کی نوری مسجد کے قریب واقع منوج ڈریس کے شو روم کے سامنے بڑی تعداد میں موٹرسائیکل اور چارپیہا گاڑیوں کو دیکھ افسروں کا قافلہ ٹھہر گیا۔افسران نے دیکھا تو دکان کے پیچھے کے راستہ سے گاہکوں کا آناجانا لگا تھا۔ٹیم نے دکان میں چھاپہ مارا تو اندر درجنوں کی تعداد میں گاہک خریداری کرتے ملے۔ٹیم نے شو روم کو کھلوا کر سبھی کو باہر نکلوایا اور نائب تحصیلدار کی موجودگی میں دکان کو سیل کرادیا گیا۔اس سلسلے میں سی او انکت کمار نے بتایا کہ شو روم کو سیل کراتے ہوئے مالک کے خلاف وبا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔انھوں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن میں ضروری سامانا جیسے سبزی،پھل،ڈیری اور کیرانہ کی دکانیں دوپہر12بجے تک کھل سکتی ہے،اس کے علاوہ صحت سے متعلق کام پر کوئی پابندی نہیں ہے۔