Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, May 22, 2021

اناؤ میں زیر حراست نوجوان کی ہلاکت کا معاملہ ، کارروائی اور معاوضے کا مطالبہ *



 _ انسانی حقوق کی تنظیم NCHRO نے کمیشن میں شکایت کی ہے_
  لکھنؤ.. اتر پردیش /صدائے وقت /پریس ریلیز /22 مئی۔2021. 
=========) =======) ============
  انسانی حقوق کی تنظیم نیشنل کنفیڈریشن آف ہیومن رائٹس آرگنائزیشن (این سی ایچ آر او) نے ضلع اناؤ کے  بانگر مئو  پولیس اسٹیشن میں نوجوان کی  ہلاکت کے سلسلے میں ہیومن رائٹس کمیشن کے پاس شکایت درج کی ہے۔  تنظیم کے ریاستی جنرل سکریٹری مصروف کمال نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنظیم کی ریاستی صدر ایڈووکیٹ رہتا  بھویار نے کمیشن کو بھجوائی گئی شکایت میں مجرم پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی اور اہل خانہ کو مناسب معاوضے دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ .  انہوں نے کہا کہ حراست میں موت کا معاملہ سنگین ہے ، جسے انسانی حقوق کمیشن اور سپریم کورٹ نے پولیس اذیت سے جوڑا ہے۔ 
 متوفی کے لواحقین کے مطابق 18 سالہ فیصل ولد  اسلام ساکن بانگر مئو  کوتوالی کے علاقہ محلہ بھٹپوری میں  سبزی فروخت کررہا تھا ، اس دوران مقامی پولیس اسٹیشن میں تعینات سپاہی وجے چودھری ، سپاہی سیماوت اور دوسرا ہوم  گارڈنے ملکر فیصل کو پکڑا اور  اس کو تھانے لے جایا گیا۔پولیس نے اسے حراست اذیت پہنچائی جس سے  اس کی موت ہو گئی.  انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ قصوروار پولیس اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور متاثرہ افراد کے اہل خانہ کو مناسب معاوضہ دیا جائے۔  اس معاملے پر جاری ایک پریس بیان میں ، انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ اور ہیومن رائٹس کمیشن کی ہدایت کے مطابق کسی بھی فرد کو کسی بھی طرح سے حراست اذیت نہیں دی جائے گی  ۔  لیکن پولس  تحویل میں موت کے معاملات رک نہیں رہے ہیں ، مقتول فیصل کے معاملے میں بھی پہلی نظر میں  پولیس کی جسمانی اور ذہنی زیادتی سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔  ریاستی حکومت کو بھی جلد از جلد اس قتل کے ذمہ دار تمام پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے۔
 ایڈوکیٹ مسروف کمال
 ریاستی جنرل سکریٹری
  این سی ایچ آر او ، اتر پردیش
 مو۔  94123 94502