Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, May 11, 2021

ضلع ‏ مجسٹریٹ ‏کا ‏ کمیونٹی ‏ سینٹر ‏کا ‏ معائنہ ‏

جون پور.. اتر پردیش /صدائے وقت /11 مئی 2021. 
=============================
ضلع مجسٹریٹ منیش کمار ورما نے منگل کے روز کمیونٹی صحت مرکزکامڑیاہوں کا معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران سی ایچ سی پر 15 بیڈ کی گنجائش والے ایل 1 اسپتال اور آکسیجن پلانٹ لگانے کی تیاری کا بھی جائزہ لیا۔
معائنہ کے دوران انھوں نے سی ایم او ڈاکٹر راکیش کمار کو ہدایت دیا کہ ایل ون اسپتال اور آکسیجن پلانٹ کے قیام کا کام جلد سے جلد مکمل کیا جائے۔ انچارج میڈیکل افسر ایم ایس یادو کو ہدایت دیا کہ وہ مریضوں کے ساتھ بہتر سلوک کو یقینی بنائے۔ اگر کسی مریض میں کورونا کی علامت ظاہر ہوتی ہے، تو پھر کورونا کٹ دی جائے۔ انھوں نے کہا کہ ہوم آئسولیشن میں رہنے والے کورونا مریضوں کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جانی چاہئے۔ محکمہ صحت کے ذریعہ گھر گھر جاکر کورونا جانچ  کرایا جائے جس سے جلد ہی مریضوں کی شناخت کرتے ہوئے ان کا معقول علاج شروع کیا جا سکے۔ اس موقع پر سی ڈی او انوپم شکلا، ایس ڈی ایم منگلیش دوبے، سی او مڑیاہوں سمیت دیگر افسران موجود رہے۔