Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, May 11, 2021

سابق ممبر ‏ پارلیمینٹ ‏دھننجے ‏ سنگھ ‏کی ‏ رہائش ‏ گاہ ‏پر ‏ پولیس ‏کا ‏ چھاپہ ‏. ‏. ‏

جون پور.. اتر پردیش /صدائے وقت /11 مئی 2021. 
============================= 
لکھنو میں گزشتہ مہینے ہوئے مؤ کے بلاک پرمکھ اجیت سنگھ قتل معاملے میں سکرارا تھانہ حلقہ کے بنسفا گاؤں واقع سابق ممبر پارلیمنٹ دھننجے سنگھ کی رہائش پر ایس پی دیہات کی قیادت میں پولیس ٹیم نے چھاپہ ماری کرتے ہوئے تلاشی لیا۔پولیس ٹیم کی دبش میں سابق ممبر پارلیمنٹ سمیت کنبہ کا کوئی بھی ممبر رہائش پر نہیں ملا جس کی وجہ سے پولیس کو خالی ہاتھ واپس لوٹنا پڑا۔دوپہر میں بھاری تعدادمیں پہنچی پولیس کو دیکھ علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔
اس سلسلے میں ایس پی دیہی تربھون سنگھ نے بتایا کہ لکھنو ہیڈکوارٹر کے حکم پر منگل کے روز دھننجے سنگھ کی تلاش میں پولیس ٹیم نے دبش دیا لیکن گرفتاری نہیں ہو سکی۔