Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, May 11, 2021

تیز ‏ رفتار ‏ ٹرک ‏کی ‏زد ‏میں ‏ آنے ‏ دو ‏ نوجوان ‏ شدید ‏ذخمی ‏. ‏. ‏ دوران ‏ علاج ‏ ایک ‏کی ‏موت ‏. ‏

جون پور.. اتر پردیش /صدائے وقت /11 مئی 2021. 
==============================
جلالپور تھانہ حلقہ کے بیبن مؤ گاؤں کے قریب لکھنو۔وارانسی شاہراہ پر منگل کے روز تیز رفطار بے قابو ٹرک نے موٹرسائیکل کو اپنی زد میں لے لیا جس کے سبب میں موٹرسائیکل سوار دو نوجوان شدید زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو علاج کیلئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں علاج کے دوران ایک کی موت ہو گئی۔
اطلاع کے مطابق ظفرآباد تھانہ حلقہ کے گوپی پور گاؤں کا رہنے والا سرویش سنگھ 38ولد کیلاش ناتھ سنگھ وارانسی کے پھولپور میں واقع ایک پرائیویٹ کمپنی میں نوکری کرتا تھا۔منگل کے روز وہ اپنے ایک رشتہ دار سنیل سنگھ 35کے ساتھ موٹرسائیکل سے گھر واپس لوٹ رہا تھا۔بتاتے ہیں کہ جیسے ہی موٹرسائیکل سوار جلالپور بازار کے قریب پہنچے،سامنے سے آرہی تیز رفطار بے قابو ٹرک نے اسے اپنی زد میں لیتے ہوئے فرار ہو گئی۔حادثہ میں موٹرسائیکل سوار دونوں نوجوان شدید زخمی ہو گئے۔مقامی لوگوں نے واقعہ کی اطلاع پولیس کو دیتے ہوئے زخمیوں کو ایمبولنس کی مدد سے علاج کیلئے مقامی ریہٹی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں حالت نازک دیکھ ڈاکٹروں نے ضلع اسپتال ریفر کردیا۔ضلع اسپتال میں علاج کے دوران سرویش کی موت ہو گئی جبکہ سنیل کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔اطلا ع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔