Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, May 11, 2021

پنچایتی ‏الیکشن ‏کی ‏ ڈیوٹی ‏پر ‏ تعینات ‏ جاں ‏ بحق ‏ہونے ‏ والے ‏ اساتذہ ‏کے ‏لیے ‏ راحت ‏ پیکج ‏کا ‏ مطالبہ ‏

جون پور... اتر پردیش /صدائے وقت /11 مئی 2021. 
=============================
کورونا مدت میں پنچایت الیکشن میں ڈیوٹی کرنے کی وجہ سے درجنوں کی تعداد میں اساتذہ اہلکاربے وقت موت کے منھ میں چلے گئے۔ وبا کے اس دور میں 41 اساتذہ اور دو آپریٹرانتخابی تربیت اور ڈیوٹی کی وجہ سے اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ پرائمری اساتذہ ایسوسی ایشن نے ان جاں بحق اساتذہ کی فہرست جاری کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ لواحقین کے لئے 50 لاکھ روپے کی امداد کی جائے اور انھیں فوری طور پر ملازمت دی جائے۔
 یونین کے ضلع صدر اروند شکلا نے کہا ہے کہ تنظیم ان اساتذہ اور ملازمین کے متاثرہ کنبوں کو انصاف دلانے کے لئے پرعزم ہے، جو انتخابی ڈیوٹی کے بدلے اپنی جانوں کو گنوا بیٹھے۔ انہوں نے بلاک وار مرنے والے اساتذہ کی فہرست بھی جاری کی ہے۔ ضلع صدر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انتخابی تربیت، ووٹ ڈالنے اور ووٹوں کی گنتی کے دوران اپنی جانوں کو گنوانے والے ان اساتذہ کے متاثرین کے اہل خانہ کا فوری خیال رکھے۔ انہوں نے ان اساتذہ کے متاثرہ کنبہ کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے جو کورونا مدت میں پنچایت الیکشن کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔