Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, May 13, 2021

مغفرت وانعام کا دن عید الفطر ہے ‏


از/محمد مامون الرشید رشیدی سیتامڑھی /صدائے وقت 
===============================

آج پوری امت مسلمہ کیلئے فرحت وشادمانی کادن ہے اور کیوں نہ ہو آج فرشتے حکم خداوندی پانے کے بعد ہر گلی کوچوں اور عام گزرگاہوں پر روزہ داروں کے استقبال کیلئے کھڑے آواز لگاتے ہیں، مسلمانوں رب کریم کے دروازے پر آؤ، رب کریم بھی بقلب جگر ان کی طرف متوجہ ہوتے ہیں اور سیئات ومعاصی سے خلاصی کا پروانہ عطاء کرتے ہیں؛ لیکن یہ عید ان کیلئے ہے جو رمضان کا روزہ رکھا ہو نماز پڑھی ہو، برے کاموں سے اجتناب  کیا ہو،ورنہ اللہ کی طرف سے وعید ملنی طے ہے۔ 
عید کیاہے آقائے مدنی تاجدار مدینہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک مرتبہ مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ تشریف لے جارہے تھے دیکھا کہ کچھ لوگ بہت خوش وخرم ہیں، آپ نے پوچھا مَاھَذَانِ الْیَوْمَانِ آج کا دن تم لوگوں کے یہاں کیا ہوا ہے تو ان لوگوں نے کہا آج کے دن ہم تہوار مناتے ہیں اور کھیل تماشے کرتے ہیں، یہ سن کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تبارک وتعالی تمہارے ان دوتہواروں کے بدلے اس سے بہتر دودن عطافرمایاہے، ایک عید الفطر اور دوسرا عید الاضحی ہے۔
ساتھ میں ایک اہم رات جس کو لیلة الجائزہ کہاجاتاہے یعنی بدلے کی رات، وہ آج کی رات ہوگی {عید کی رات}اسلئے رب کریم سے خوب مانگیں استغفار کریں،صحت وعافیت مانگیں، خصوصاً فلسطین کیلئے اسی طرح کرونا کے خاتمہ کیلئے اور کثرت اموات سے حفاظت کیلئے 
؛بہر حال آج کی رات اور آنے والی صبح بدلے کی ہے، احکم الحاکمین بطور فخر فرشتوں سے عرض کرتے ہیں ان کی پوری مزدوری عطا کیجئے ۔ 
اللہ فرماتے ہیں قسم ہے میری عزت وجلال کی آج ان سب کی دعائیں قبول کرونگا اور اس حال میں گھر بھیجونگا کہ ان سب کی مغفرت ہوچکی ہوگی اور ان سب کی برائیوں کو حسنات سے بدل دونگا ؛
مگر افسوس کا مقام ہے جن کو عید الفجار نصیب ہوا  یعنی جس نے روزہ کو روزہ نہیں سمجھا... 
اللہ ہم سب کو عید الابرارنصیب فرمائے ،کمی کوتاہیوں کو درگزر فرمائے آمین
میری طرف سے تمام عالم اسلام کو عید سعید کی مبارک بادی ہے ۔

محمد مامون الرشید رشیدی 
بن حضرت مولانا حافظ محمد ہارون الرشید صاحب المظاہری رحمة اللہ علیہ سابق استاد مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم سرائے میر اعظم گڑھ یوپی 
رابطہ :9162111430