Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, May 23, 2021

عزم وہمت کے پیکر تھے مفتی محفوظ الرحمن صاحب عثمانی۔



از قلم /مولانا نظام الدین قاسمی اکل کواں /صدائے وقت /24 مئی 2021 
=============================
 ١٩٩١ءکی بات ہے کہ مفتی صاحب جامعہ اکل کوا تشریف لائے،چونکہ ہم دونوں کی تعلیم مدرسہ نورالاسلام میرٹھ میں ہوئی تھی ،پہلےسی شناسائی تھی ،ملاقات کےبعد فرما نےلگےکہ میں نے اپنے گاؤں میں ایک ادارہ قائم کیا ہے آپ حضرت مولانا غلام محمد صاحب سے میرا اورمیرے ادارہ کا تعارف کرادیں میں نے مولانا وستانوی صاحب تعارفی باتیں کیں مولانا نے خوشی کا اظہار کیا اور تعاون بھی فرمایا اسکے بعد سے مسلسل آپ نے رابطہ قائم رکھا وستانوی صاحب سے بھی آپ کا رابطہ مضبوط ہوگیا اور ایک وقت ایسا آیا کہ ایک بار نہیں دوبارآل بہار مسابقتہ القرآن الکریم حضرت وستانوی نےوہاں رکھوایا،اوربنفس نفیس تین چار بار جامعتہ القاسم میں تشریف لے گئے،اورآپ کی خدمات کو سراہا خصوصاً آپ کی تعمیر کردہ مسجد کی بڑی تعریف کی
 ،اورایک اچھی رقم سے آپ نے تعاون فرمایا ،مرحوم نےاس ناچیز کو بھی جامعتہ القاسم کے بہت سے پروگراموں میں مدعو کرکے عزت افزائی فرمائی،کروناکی مثبت رپورٹ آنے پر آپ کے صاحبزادے نےفون کیاکہ آپکے صاحبزادے ڈاکٹر محمد انس سیٹی ہسپتال دربھنگہ میں لگےہوے ہیں اگر وہاں بیڈخالی ہوتووہاں اڈمت کردیاجائے،میں نے ڈاکٹر محمد انس سے بات کی انہوں نے وہاں بات کی مثبت جواب آیےجبتک پٹنہ کسی ہسپتال میں بات ہوگئی اور وہیں آپکو اڈمٹ کردیا گیا ،علاج ومعالجہ سے آپ روبصحت ہونے لگے تھے کہ اچانک وقت موعود آچکااورآپ اس دار فانی سے داربقاکی طرف کوچ کرگئے ،آللہ تعالیٰ آپ کی خدمات کو قبول فرمائے ،آپ کے عزائم بہت بلند تھے آپ کی فکریں بہت اونچی تھیں اللہ تعالیٰ آپ کےباقی ماندہ کاموں کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے،بال بال مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین 
نظام الدین قاسمی استاد جامعہ اکل کوا ٢٤/٥/٢٠٢١