Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, May 11, 2021

ضلع اسپتال میں قائم ہوئے آر ٹی پی سی آر لیب اور پی ایم کیئر فنڈ سے تعمیر ہوئے آکسیجن پلانٹ کا منگل کے روز وزیر مملکت برائے شہری و منصوبہ بندی گیریش چند یادو نے کیا ‏افتتاح

جون پور. اتر پردیش /صدائے وقت /11 مئی 2021. 
==============================
 ضلع اسپتال میں قائم ہوئے آر ٹی پی سی آر لیب اور پی ایم کیئر فنڈ سے تعمیر ہوئے آکسیجن پلانٹ کا منگل کے روز وزیر مملکت برائے شہری و منصوبہ بندی گیریش چند یادو نے افتتاح  کیا۔ 
اس دوران انھوں نے کہا کہ آر ٹی پی سی آر لیب کے کھلنے سے ضلع کے عوام کو کافی راحت ملے گی۔ خاص طور پر کوویڈ 19 کے مریضوں کو اس سے زیادہ فائدہ ہوگا۔لیب کے کھلنے سے اب مریضوں کو اسی رپورٹ ملنے سے بروقت طبی علاج شروع ہو جائے گا۔ آج سے یہ سہولت ضلع کے رہائشیوں کو فراہم کی گئی ہے۔
 وزیر مملکت مسٹر یادو نے اس سہولت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ پہلے مریضوں کے جانچ کیلئے نمونے کو بی ایچ یو وارانسی بھیجا جاتا تھا، جس کی رپورٹ میں تین چار دن لگتے تھے۔ رپورٹ دیر سے آنے سے مریض کے علاج میں تاخیر ہونے سے جان کابھی مستقل خطرہ بنا رہتا تھا لیکن اب اسی دن ضلع کے عوام کو یہ رپورٹ مل جائے گی۔ رپورٹ کی بنیاد پر اسپتال اور ڈاکٹر کے ذریعہ مناسب علاج شروع کیا جائے گا۔ اسی سلسلے میں وزیر مملکت نے پی ایم کیئر فنڈ سے تعمیر ہوئے آکسیجن پلانٹ کا افتتاح فیتہ کاٹ کر کیا۔ پلانٹ کا افتتاح کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ جانچ رپورٹ آنے کے بعد منگل کے روز سے مریضوں کے لئے پلانٹ شروع کردیے گئے ہیں۔ پلانٹ سے ضلع اسپتال میں 66 بیڈ تک مرکزی آکسیجن کی فراہمی ہوگی، جس سے مریضوں کے علاج میں آسانی ہوگی۔ افتتاحی موقع کے موقع پر سی ایم او ڈاکٹر راکیش سنگھ، سی ایم ایس ڈاکٹرانل شرما سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔