Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, May 11, 2021

ڈاکٹر ‏ عالمگیر ‏ علی ‏ احمد ‏، ‏ایسو ‏سی ‏ ایٹ ‏ پروفیسر ‏ شبلی ‏ نیشنل ‏پی ‏جی ‏ کالج ‏ اعظم ‏ گڑھ ‏کا ‏ سانحہ ‏ ارتحال ‏. ‏. ‏ٹیچرس .ایسوسی ‏ ایشن ‏کا ‏ تعزیتی ‏ پیغام ‏

اعظم گڑھ.. اتر پردیش /صدائے وقت /نمائندہ /11)مئی 2021. 
=============================
مرحوم ڈاکٹر حکیم الدین اور مرحوم ڈاکٹر خالد نیازی کے سانحہ ارتحال کا زخم ابھی بھرا بھی نہیں تھا کہ آج ١١ مئی کو ڈاکٹر عالمگیر علی احمد ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ ہندی شبلی نیشنل کالج بھی داغ مفارقت دے گئے ۔انہوں نے گورکھپور میڈیکل کالج میں آخری سانس لی ۔علمگیر علی احمد نے١٩٩٣ میں کالج جوائن کیا تھا اور ابھی ٢٠٢٨ تک انکی سروس تھی۔وہ ایک لائق استاذ تھے ہندی زبان وادب پر اچھی گرفت تھی ملک محمد جائسی کی کتاب پدماوت پر انہوں نے تحقیقی کام کیا تھا وہ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد کے ایگزیکٹیو کونسل کے تین سال ممبر بھی رہے اس کے علاوہ ہندی زبان وادب سے متعلق دیگر تنظیموں کے ممبر بھی تھے ایسے لایق فر د کے جانے سے پورا کالج پریوار غمزدہ ہے
ڈاکٹر عالمگیر کی ناگہانی موت سے شبلی کالج کا غیر معمولی خسارہ ہوا ہے اللہ ان کی بشری کوتاہیوں کو معاف کرے اور اچھے کاموں کو قبول فرمائے جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور شبلی کالج کا جو نقصان ہے اس کی بھر پائی کرے۔مذکورہ باتیں ٹیچر ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹرعلاءالدین خان نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہیں۔کالج کے پرنسپل ڈاکٹر سلمان انصاری نے مرحوم کی شخصیت اور کردار  پر   روشنی ڈالتے کہا کہ ادھر ایک ماہ میں ہم نے تین بہترین فیکلٹی ممبر کو کھو دیا ہے جسکی بھر پائی مستقبل قریب میں ممکن نہیں صدر شعبہ ہندی ڈاکٹر الطاف احمد ڈاکٹر سعد الظفر اور ڈاکٹر شفقت علاء الدین نے مرحوم کے ساتھ گزارے ہوے لمحات کو یاد کیا اور اپنے رنج وغم کا اظہار کیا اس کے علاوہ ڈاکٹر ظہورالعالم ڈاکٹر محمد خالد ڈاکٹر محی الدین آزاد ڈاکٹر افضال احمد ڈاکٹر سرفراز نواز وغیرہ نے بھی مرحوم سے متعلق اپنے تاثرات پیش کئے اور مغفرت کی دعائیں کیں