Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, May 11, 2021

مغربی بنگال : ممتا بنرجی کی کابینہ میں سات مسلم چہروں کو جگہ ، ‏ قلم ‏دان کی ‏ تقسیم ‏

ممتا بنرجی کی 43 رکنی وزارتی ٹیم میں 24 وزرا کو کابینہ ، 10 وزرا کو آزادانہ چارج اور 9 کو وزیر مملکت بنایا گیا ہے ۔

کلکتہ :بنگال /صدائے وقت /ذرائع. 
==============================
 وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے وزا کی حلف برداری کے بعد محکمہ کی  تقسیم کرتے ہوئے اپنے پاس کئی اہم محکمہ جس میں داخلہ ، ہیلتھ ، پہاڑ کی ترقی، زمین اصلاحات، بازآبادکاری برائے رفیوجی ، و انفارمیشن و کلچرو شمالی بنگال ترقیاتی امور۔اس مرتبہ ممتا بنرجی نے وزار اقلیتی امور و مدرسہ تعلیم محکمہ کی ذمہ داری اپنے پاس رکھنے کی بجائے شمالی دیناج پور سے آنے والے غلام ربانی کو وزارت اقلیتی امور و مدرسہ کی ذمہ داری دی ہے۔
انتخاب میں حصہ نہیں لینے کے باوجود امیت مترا کو وزیر خزانہ اور منصوبہ بندی کا وزیر بنایا گیا ہے۔انہوں نے کورونا وائرس کی وجہ سے انتخاب میں حصہ نہیں لیا تھا۔مگر اتفاقی طور پر کھردہ اسمبلی حلقہ جہاں سے وہ منتخب ہوتے تھے ۔اس مرتبہ ترنمول کانگریس کے امیدوار کی پولنگ کے بعد کورونا وائرس کی وجہ سے موت ہوگئی ہے ۔ اب یہاں ضمنی انتخاب ہوں گے۔ جب کہ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی خود نندی گرام کی سیٹ ہار گئی ہیں ، اس لئے انہیں بھی 6 مہینے میں کامیاب ہوکر آنا ہے ۔ دس سالوں سے محکمہ خوراک کا چارج سنبھالنے والے جیوتری پریہ ملک کو وزیر جنگلات بنایا گیا ہے ۔ بنکم ہزارہ کو سندربن ڈیولپمنٹ کا چارج دیا گیا ہے۔
ممتابنرجی کی وزارتی ٹیم 7 مسلم چہرے شامل کئے گئے ہیں ، جن میں چار کو کابینہ ، ایک کو آزادانہ چارج اور دو کو وزیر مملکت بنایا گیا ہے ۔
 ترنمو ل کانگریس کے سینئر لیڈر فرہاد حکیم جو گزشتہ دس سالوں سے شہری ترقیات اور میونسپل امور سمیت کئی اہم محکمے کو سنبھال رہے تھے کو اس مرتبہ ٹرانسپورٹ اورہائوسنگ کا محکمہ دیا گیا ہے۔ جب کہ جاوید احمد خان کو سول ڈیفنس اور محکمہ قدرتی آفات روک تھام کا چارج دیا گیا ہے۔ وزیر مملکت آزادانہ چارج کے طور پر لائبریری اور ماس ایجوکیشن کا چارج سنبھالنے والے مولانا صدیق اللہ چودھری کو کابینہ کے وزیر کا چارج دیا گیا ہے ، مگر ان کو وہی محکمہ دیا گیا ہے۔
سابق آئی پی ایس آفیسرہمایوں کبیر کو ٹیکنیکل ایجوکیشن ، ٹریننگ اینڈ اسکل ڈیولپمنٹ کا چارج دیا گیا ہے۔ مرشدآباد سے آنے والے اخترالزماں کو محکمہ پاور میں وزیر مملکت بنایا گیا ہے۔ جب کہ مالدہ سے آنے والی یاسمین شبینہ کو وزیر مملکت برائے آب باشی، پانی کے راستے وشمالی بنگال ترقیاتی امورکا چارج دیا گیا ہے۔
حیرت انگیز کے طور پر پارتھو چٹرجی سے وزات تعلیم کا چارج لے کر برتیہ باسو کو اسکول تعلیم اور اعلی تعلیم کا چارج دیا گیا ہے۔ جب کہ پارتھو چٹرجی کو انڈسٹری، کامرس اینڈ انٹرپرائز، انفارمیشن تکنالوجی ، الیکٹرانک، و پارلیمانی امور کا چارج دیا گیا ہے۔ سبرتو مکھرجی حسب سابق پنچایت، دیہی ترقی، پبلک انٹرپرائزکا محکمہ دیاگیا ہے ۔ ممتا بنرجی نے اپنی وزارت میں کئی نئے چہرے کو شامل کیا ہے جس میں سابق کرکٹر منوج تیواری کو محکمہ کھیل کود اور نوجوانوں کے امور محکمہ کا وزیر مملکت بنایا گیا ہے ۔