Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, May 1, 2021

ضلع ‏میں ‏ بڑے ‏ پیمانے ‏پر ‏ اہم ‏ مقامات ‏پر ‏ کیا گیا ‏سینیٹائزنگ ‏کا ‏ کام ‏. ‏. ‏

جون پور. اتر پردیش /صدائے وقت /1 مئی 2021 
==============================
کورونا وائرس کے چین کو توڑنے کیلئے لگائے گئے کورونا کرفیو کے دوران ضلع کے سبھی قصبوں،بازاروں اور اہم مقامات پرہفتہ کے روز سے افسران کی نگرانی میں سینٹائزینگ کا کام کیا گیا۔اس دوران باہر سے آنے والے لوگوں پر نگاہ رکھنے کے ساتھ جانچ کراتے ہوئے ہوم کوارنٹین رہنے کے ہدایت جاری کئے گئے۔
تین روزہ کورونا کرفیو کے پہلے روز ضلع مجسٹریٹ منیش کمار وما کی ہدایت پر ہفتہ کی صبح سے ہی نگر پالیکا اور فائر برگیڈ کے اہلکاروں نے کمان اپنے ہاتھوں میں لے لیا اور شہر کے نصف درجن سے زیادہ مقامات پر صفائی مہم چلاتے ہوئے سینٹائز کیا گیا۔مہم کے دوران شہر کے ڈھالگر ٹولہ،واجد پور جنوبی،یوپی سنگھ کالونی،پان دریبا،جہاں گیرآباد وارڈ،شاہی عیدگاہ علاقہ،اٹالہ مسجد،بھنڈاری اسٹیشن روڈ،ستہٹی سمیت دیگر مقامات صفائی کے ساتھ سینٹائز کیا گیا۔
اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ نے افسران سے ضلع میں نافذ کورونا کرفیو کو موثر طریقے سے عمل کرائے جانے کیلئے بے وجہ باہر گھوم رہے لوگوں کو باہر نہیں نکلنے کی ہدایت دی۔انھوں نے شہریوں سے اپیل کیا کہ بغیر ضرورت کے گھروں سے باہر نہ نکلے اور کووڈ 19کی گائیڈلائن پر عمل کریں۔