Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, May 1, 2021

شادی ‏کے ‏ ہی ‏دن ‏ دلھن ‏کی ‏موت ‏. ‏. ‏الیکشن ‏ ڈیوٹی ‏کر ‏کے ‏ شادی ‏میں ‏ آئی ‏ تھی ‏ دلھن. ‏

جون پور.. اتر پردیش /صدائے وقت /1 مئی 2021. 
+++++++++++++++++++++++++++++
منگرابادشاہ پور تھانہ حلقہ کے گڑہائی محلہ میں شادی کے روز ہی الیکشن کی ڈیوٹی کر لوٹی دولہن کی موت ہونے سے افرا تفری مچ گئی۔خاتون ٹیچر میرٹھ میں ڈیوٹی کرنے کے بعد اپنی شادی کی کیلئے گھر آنے والی تھی۔ڈیوٹی کے دوران ہی کورونا کی زد میں آنے سے اس کی طبیعت خراب ہو گئی تھی۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ محلہ کے رہنے والے سنتوش مودنوال کی بیٹی جیوتی25کی شادی جمعہ کے روز ہونی طے تھی۔جیوتی پرائمری اسکول میں استاذ تھی اور ان کی تعیناتی میرٹھ میں تھی۔بتاتے ہیں کہ تیسرے مرحلے کے پنچایت الیکشن کی ڈیوٹی کرنے کے دوران ہی وہ کورونا وائرس کی زد میں آکر مثبت ہو گئی تھی۔ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد کمرے پر پہنچتے ہی اس کی طبیعت خراب ہونے لگی جس پرمقامی لوگوں کی مدد سے علاج کیلئے اسپتال میں بھرتی کرایا گیا جہاں جانچ میں کورونا مثبت ملنے پر علاج شروع ہوا۔والد سنتوش مودنوال کے مطابق بیٹی کی شادی جمعہ کے روز ریوا ضلع کے رہے والے ایک ٹیچر سے طے کی تھی لیکن بارات آنے سے پہلے ہی بیٹی کی موت کی خبر آگئی۔بیٹی کی موت کی خبر ملتے ہی کنبہ میں کہرام مچ گیا ہے۔