Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, May 1, 2021

ووٹوں ‏کے ‏شماری ‏ مراکز ‏کا ‏ ڈی ‏ ایم ‏نے ‏ لیا ‏ جائزہ ‏

جون پور.. اتر پردیش /صدائے وقت /1 مئی 2021. 
=============================
پنچایت الیکشن کے ووٹوں کی شماری کیلئے بنائے گئے مراکزوں میں ہفتہ کے روز ضلع مجسٹریٹ منیش کمار ورما،پولیس سپرٹنڈنٹ راج کرن نیئر نے سرکونی بلاک،جلالپور کے بڑاگاؤں اور ریہٹی میں قائم ووٹ شماری مرکز کا معائنہ کرتے ہوئے تیاریوں کا جائزہ لیا۔
معائنہ کے دوران انھوں نے ووٹ شماری مرکز کے کمروں میں تیاریوں کا باریکی سے جائزہ لیتے ہوئے متعلق افسران سے معلومات حاصل کی۔انھوں نے کہا کہ ووٹ شماری کے دوران حکومت اور الیکشن کمیشن کی گائیڈلائن کا ہر ہال میں عمل ہونا چاہیے۔انھوں نے بتایا کہ ڈیوٹی میں لگائے گئے اہلکاروں کو تربیت کے ساتھ ضروری ہدایات جاری کیا گیا ہے۔اس موقع پر اے ڈی ایم رام پرکاش سمیت دیگر افسران موجود رہے۔