Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, May 1, 2021

شاہ ‏ گنج ‏میں ‏ قائم ‏ ہوگا ‏کو رونا ‏ علاج ‏ سینٹر ‏. ‏. ‏. ‏ ایم ‏ ایل ‏ اے ‏للئی ‏یادو ‏کی ‏ کاوشوں ‏کا ‏ نتیجہ ‏. دو ‏دن ‏میں ‏ ہی ‏ شروع ‏ ہوجائے ‏گا ‏ علاج ‏

جون پور.. اتر پردیش /صدائے وقت /1 مئی 2021. 
============================== 
شاہ گنج ممبر اسمبلی شیلندر یادو للئی کی محنت رنگ لاگئی اور ان کی کاوشوں سے ضلع مجسٹریٹ منیش کمار ورما نے کمیونٹی صحت مرکز کو کووڈ19کے مریضوں کیلئے ایل1اور ایل2کا اعلان کر دیا۔کورونا کے مریضوں کیلئے دو دنوں میں علاج کی سہولت شروع ہو جائے گی۔
اس سلسلے میں ممبر اسمبلی نے بتایا کہ گزشتہ دنوں کورونا مریضوں کی صحت کے سلسلے میں آکسیجن پلانٹ کیلئے اپنے فنڈ سے دیے25لاکھ روپے کی معلومات حاصل کرنے کیلئے ضلع مجسٹریٹ نے رابطہ کیا تھا۔اس دوران انھوں نے وبا سے مریضوں کو ہونے والی دشواریوں سے ڈی ایم کو آگاہ کراتے ہوئے بہتر علاج کی سہولت مہیا کرانے کی مانگ کرتے ہوئے مقامی کمیونٹی صحت مرکز کو ایل ون اور ایل ٹو بنانے کا مشورہ دیا جس کو ضلع مجسٹریٹ نے قبول کرتے ہوئے دو دن میں اسپتال میں ایل 1اور ایل2کی سبھی سہولت مہیا کرانے کی یقین دہانی کرائی۔انھوں نے بتایا کہ مقامی صحت مرکز میں جلد ہی آکسیجن کا پلانٹ نصب ہو جائے گا اور پانی کا انتظام کرنے کیلئے بورنگ کے ساتھ آر او پلانٹ کا انتظام ہو جائے گاجس کیلئے فنڈ سے پیسہ دیا جائے گا۔