Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, May 1, 2021

سماجی ‏ کارکن ‏نے ‏ ضلع ‏مجسٹریٹ ‏کو ‏5 ‏ عدد ‏ آکسیجن ‏کنسنٹریٹر ‏کا ‏ عطیہ ‏ دیا ‏

جون پور... اتر پردیش /صدائے وقت /1 مئی 2021. 
+++++++++++++++++++++++++++++ 
کورونا وبا سے اموات کا سلسلہ جھیل رہے ضلع کے لوگوں کیلئے سماجی کارکن گیان پرکاش سنگھ پھر سے فرشتہ بن کر سامنے آئے ہیں۔ضلع کے سرکاری اسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو فوری راحت پہنچانے کیلئے ان کے نمائندے نے ضلع مجسٹریٹ کو 5عدد آکسیجن کنسٹریٹر سونپ مستقبل میں ہر ممکن مدد دینے کا وعدہ کیا۔
کلکٹریٹ دفتر میں سماجی کارکن گیان پرکاش سنگھ کے نمائندے روپیش سنگھ رگھونشی نے ضلع مجسٹریٹ کو آکسیجن کنسٹریٹر سونپا۔اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ منیش کمار ورما نے صحافیوں کی موجودگی میں معاشرے کی خدمت کیلئے سب سے پہلے سامنے آئے گیان پرکاش سنگھ کی جم کر تعریف کی۔انھوں نے بتایا کہ یہ آکسیجن کنسٹریٹر بجلی سے چلتا ہے۔اس مشین میں لگی موٹر سے آکسیجن تیار ہوتی ہے جو اسپتال میں آنے والے مریضوں کیلئے فائدہ مند ہوگی۔انھوں نے بتایا کہ اس مشین سے آکسیجن سلینڈر کی ضرورت نہیں ہوگی جس سے اسپتال انتظامیہ کو علاج شروع کرنے میں پریشانی نہیں ہوگی۔واضح ہو کہ گیان پرکاش سنگھ نے گزشتہ ہفتہ ہی ضلع اسپتال کو دو سیمی وینٹی لیٹر سونپا ہے۔انھوں نے سابقہ سال کے لاک ڈاؤن میں 78دنوں تک مسلسل ضرورت مندوں میں لنچ پیکیٹ،راشن کٹ،اودیات اور سینٹائزر،ماسک تقسیم کراتے رہیں ہیں۔ان کی جانب سے ضلع اسپتال میں ڈیلکس بیت الخلاء تعمیر کرایا گیا ہے۔اس موقع پر اروند سنگھ،رام کرشن دوبے،مینک نرائن،سنیل یادو،متھلیش ترپاٹھی،سنجے گپتا،وویک یادو،محمد فیضل موجود رہے۔