Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, May 3, 2021

کورونا ‏ وائرس ‏کی ‏زد ‏میں ‏ آنے ‏ سے ‏ سابق ‏ ایم ‏پی ‏کی ‏موت ‏. ‏

جون پور. اتر پردیش /صدائے وقت /3 مئی 2021. 
==============) =====) ======== 
مچھلی شہر پارلیمانی سیٹ سے ممبر پارلیمنٹ رہے سماجوادی پارٹی کے لیڈر رام چرتر نشاد کا 57برس کی عمر میں کورونا وائرس کی زد میں آنے کے بعد علاج کے دوران نوئیڈا کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں موت ہو گئی۔بھاجپا کے ٹکٹ سے پارلیمنٹ کا سفر طے کرنے والے سماجوادی لیڈر کی موت کی خبر ملتے ہی دونوں سیاسی خیموں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔
بستی کے رہنے والے رام چرتر نشاد دہلی میں کنبہ کے ساتھ بس گئے تھے۔سال 2009میں اپنا دل سے ضلع کی سیاست میں قدم رکھنے والے رام چرتر نشاد نے مچھلی شہر سیٹ سے الیکشن کے میدان میں اترے لیکن انھیں کراری شکست کا سامان کرنا پڑا تھا۔2014میں مودی لہر میں بھاجپا کے ٹکٹ سے مچھلی شہر محفوظ سیٹ سے میدان میں اترے اور بڑے فاصلے سے الیکشن میں فتح حاصل کر ممبر پارلیمنٹ منتخب ہوئے۔مچھوارا سماج کے بڑے لیڈران میں شامل رہے رام چرتر نے سال2019میں بھاجپا سے ٹکٹ نہیں ملنے سے ناراض ہو کر وہ سماجوادی پارٹی میں شامل ہو گئے اور مرزاپور سیٹ سے انوپریا پٹیل کے خلاف میدان میں اترے لیکن انھیں شکست حاصل ہوئی۔ان کے نمائندے راجیش سنگھ نے بتایا کہ کچھ روز قبل ہی انھیں بخار اور کھانسی کی شکایت کے بعد کورونا کی جانچ کرانے پر رپورٹ مثبت آئی۔سانس لینے میں تکلیف ہونے پر نوئیڈا کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں علاج کے دوران دیر شب ان کی موت ہو گئی۔