Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, May 28, 2021

قصبہ کھتولی میں مسجد شہید کئے جانے پر مسلمانوں میں شدید غم وغصہ

مظفر نگر۔۔۔۔اتر پردیش ۔۔صداؠے وقت۔۔ ،28؍مئی 2021۔۔۔ذراؠع۔
------·---------------------------------------------------------------
ضلع مظفرنگر کے قصبہ کھتولی میں مسجد شہید کئے جانے پر یہاں مسلمانوںمیں شدید غم وغصہ پایا جارہاہے،مسجد کی شہادت پر مسلم پرسنل لاء بورڈ نے شدید غم و غصہ کا اظہا رکرتے ہوئے کہاکہ یوگی حکومت نے بارہ بنکی کے بعد اب کھتولی میں مسجد کو شہید کردیاہے،جو یوگی حکومت کی اصل ذہیت کی عکاسی کرتی ہے، یہ مسجد وقف بورڈ کی زمین پر تعمیر ہے جس میں نماز ہورہی تھی لیکن انتظامیہ نے وقف متولی سے بات کرنا اور اس کے دستاویزات کی جانچ کرنے کو ضروری نہیں سمجھاہے اور مسجد کی شہید کردیاہے، جو حکومت کے تعصب کو ظاہر کرتاہے۔

ادھر سماجوادی پارٹی کے لیڈر اور سابق ضلع سکریٹری سکندر علی گوڑ نے کہاکہ مظفر نگر کے قصبہ کھتولی میں انتظامیہ کے ذریعہ وقف اراضی پر تعمیر شدہ مسجد کی شہادت قابل مذمت ہے ،حکومت کے اس تعصبی قدم کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ پریس کو جاری ایک بیان میں ایس پی رہنما سکندر علی نے کہا کہ آج حکومت کے اشارے پر انتظامیہ نے مسجد کو شہید کرکے سماج میں نفرت پھیلانے اور ایک طبقہ کو خوش کرنے لئے کام کیا جارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ڈی ایم اندراکانت دویدی ، جس نے مسجد کو شہید کیا ، انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ حکومت بدلتی رہتی ہے ، انہیں حکومت کے کٹھ پتلی کی طرح کام نہیں کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی حکومت اور انتظامیہ ملک میں منافرت پیدا کررہی ہے۔ جو معاشرہ اور ملک کے لئے اچھا پیغام نہیں ہے ، ایسے واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔