Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, May 12, 2021

بھارت: چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر جمعہ کو منائی جائے گی، ‏

عرب ممالک میں آج اور ہندوستان میں کل عید الفطر. 

دوبئی/؍نئی دہلی :/صدائے وقت /ذرائع /13 مئی 2021. 
=============================
 مشرق وسطیٰ کے عرب ملکوں میں جمعرات 13 مئی کو عیدالفطر منائی جائے گی ۔ ہندوستان میں چہارشنبہ کو چاند نظر نہیں آیا، لہٰذا ملک بھر میں جمعہ کو عید منائی جائے گی۔ہندوستان میں کہیں سے بھی آج رویت کی اطلاع نہیں ملی۔ لہٰذا جمعرات کو 30 رمضان ہے۔
 سعودی عرب نے پہلے ہی اعلان کر رکھا تھا کہ چہارشنبہ کو رمضان کا آخری روزہ ہوگا۔ اس کے علاوہ قطر، اردن، مصر، الجزائر، شام، متحدہ عرب امارات اور تیونس نے بھی کل ہی عید منانے کا اعلان کردیا ہے۔
حکام نے کورونا وبا کے سبب لوگوں سے عوامی اجتماعات سے اجتناب اور ایس اوپیز پر عملدرآمد کرنے کی اپیل کی ہے۔
عراق میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے سبب عید پر بھی لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔سعودی عرب اور دیگر خلیجی مملکتوں میں عید کی تعطیلات کا دو روز قبل ہی اعلان کردیا گیا ۔ لگ بھگ پورے خلیج میں کورونا وائرس کے سبب تحدیدات عائد ہیں ۔ جس کی وجہ سے دفاتر میں کام نہیں ہورہا ہے بلکہ ورک فرم ہوم جاری ہے ۔ خریداری کیلئے چند گھنٹوں کی مہلت دی جارہی ہے ۔