Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, May 19, 2021

غیر قانونی طور پر منہدم کی گئی بارہ بنکی مسجد کو دوبارہ تعمیر کیا جائے. ۔.. . ایس ڈی پی آئی ‏



نئی دہلی۔. صدائے وقت /ذرائع /19 مئی 2021 /(پریس ریلیز)۔
==============================
سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کے قومی نائب صدر اڈوکیٹ شرف الدین احمد نے اترپردیش میں ایک صدی پرانی اور قدیم بارہ بنکی مسجد جسے غریب نواز مسجد بھی کہا جاتا ہے اس مسجد کے انہدام کی شدید مذمت کی ہے۔
شرف الدین احمد نے کہا ہے کہ یہ انہدام غیر قانونی ہے اور الہ آباد ہائی کورٹ کی حکم کی خلاف ورزی ہے۔ یہ ہائی کورٹ کے اختیار کیلئے ایک کھلا چیلنج ہے اور قانون کی حکمرانی پر براہ راست حملہ ہے۔ اب یہ معاملہ ضلعی انتظامیہ اور سنی سینٹرل وقف بورڈ کے مابین سول تنازعہ کی حیثیت سے محدود نہیں ہے بلکہ ایک سیکولر اور جمہوری ملک میں پورے عدالتی نظام کے تقدس پر براہ راست حملہ ہوگیا ہے۔ ایس ڈی پی پی آئی قومی نائب صدر اڈوکیٹ شرف الدین احمدنے اس بات کی طرف خصوصی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دیکھنا باقی ہے کہ آیا ہائی کورٹ ان مجرموں کے خلاف از خود کارروائی کرے گی جنہوں نے عدالت کی توہین کی ہے یا اس معاملے کو وقت گذرنے کے ساتھ ہی ختم کردیا جائے گا جیسا کے ماضی میں ہوا تھا،
 جب ملک میں قانون کا گلا گھونٹتے ہوئے اکثریتی جذبات کو مد نظر رکھتے ہوئے انصاف فراہم کیا گیا تھا۔ جبکہ ملک کورونا کی تباہ کن دوسری لہر کے لپیٹ میں ہے اور جس سے پہلے ہی اتر پردیش میں 3وزراء سمیت 7اراکین اسمبلی کی جانیں لے لی ہیں، سنگھ پریوار اب بھی فرقہ وارانہ منافرت کو بھڑکانے اور مذہبی بنیادی پر لوگوں کو تقسیم کرنے میں ملوث ہے۔ بارہ بنکی مسجد کا انہدام اس نفرت کے پھیلاؤ کی گواہی دیتا ہے جو ہندوستان میں خا ص طور پر اتر پردیش میں کوویڈ وبائی بیماری سے بھی زیادہ خوفناک ہے۔ اڈوکیٹ شرف الدین احمد نے بتایا کہ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا ضلعی انتظامیہ کے اس غیر قانونی اقدام کی سختی سے مذمت کرتی ہے اور پارٹی مسجد کی تعمیر نو اور مجرموں کو سزا دلانے کیلئے قانونی جدوجہد سمیت تمام جمہوری طریقوں کا سہارا لے گی۔