Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, May 18, 2021

حاجی ‏پور ‏. ‏. ‏ بہار ‏/کاروان ‏ ادب ‏کی مجلس ‏ عاملہ کی تشکیل ‏نو. ‏. ‏


حاجی پو....  بہار. /صدائے وقت / (عبد الرحیم برہولیا وی   ). 18 مئی 2021 
=================================
"کاروان ادب" کے نو منتخب صدر مفتی محمد ثناء الہدی قاسمی نے اپنے خصوصی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے  جناب انوارالحسن وسطوی صاحب  کے مشورے سے  مجلس عاملہ کی تشکیل نو کی ہے اور تنظیم کا دائرہ وسیع کرنے کے مقصد سے ضلع ویشالی کے متعدد مقامات سے متحرک اور فعال لوگوں کو کمیٹی میں شامل کیا ہے - کمیٹی کی تشکیل نو میں نوجوانوں کی معقول نمائندگی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے اور کمیٹی کومتوازن بنا نے کی کوشش کی گئی ہے مجلس عاملہ کے ارکان درج ذیل ہوں گے 
                مفتی ثناءاللہ خان  
مفتی محمد ثناء الہدی قاسمی (صدر) محمد ظہیر الدین نوری، ڈاکٹر بدرمحمدی (نائبین صدر) انوارالحسن وسطوی (سکریٹری) سید مصباح الدین احمد، مولانا قمر عالم ندوی (جوائنٹ سیکرٹریز) نسیم الدین احمد صدیقی ایڈوکیٹ (خازن) کے علاوہ 17افراد کو مجلس عاملہ کا رکن نامزد کیا گیا ہے جن میں ماسٹر عظیم الدین انصاری، سید محمد مظہر، ماسٹر نسیم اختر، ماسٹر فداءالہدی، ماسٹر محمد عمران، ڈاکٹر تابش عبیداللہ خاں، ڈاکٹر لطیف احمد خاں، ارشد نور ندوی سمیت جن دیگر حضرات کو کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے ان میں شاہنواز عطا، ابوبکر صدیقی (جنداہا) ماسٹر عبدالقادر، حافظ عبدالواحد(بھگوان پور)، صدر عالم ندوی، عدیل عباس (پاتے پور) مولانا مصباح الدین اکرم (لعل گنج) قمر اعظم صدیقی، شافع ریحان (بدوپور) کے نام شامل ہیں -صدر کارواں نے کمیٹی میں  چار مدعوءین خصوصی کو بھی نامزد کیا ہے-ان کے اسماءے گرامی ہیں پروفیسر محمد واعظ الحق، پروفیسر حسن رضا، ڈاکٹر عارف حسن وسطوی اور مولانا نظر الہدی قاسمی - مفتی محمد ثناء الہدی قاسمی نے یہ واضح کیا ہے کہ ویشالی میں اردو تحریک کے بزرگ قائد الحاج محمد ابوصالح حسب سابق "کاروان ادب" کے سرپرست برقرار رہیں گے - مفتی صاحب موصوف نے تمام اراکین کمیٹی اور ضلع ویشالی کے اردو دوستوں سے تنظیم کو مضبوط اور متحرک بنا نے میں  پرخلوص تعاون کی اپیل کی ہے -