Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, May 17, 2021

امریکی صدر نے اسرائیل کی حمایت کرکے اپنے ہاتھ خون آلود کرلیے، ترک صدر. ‏. ‏

 
ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکی صدر جوبائیڈن کو اسرائیل کی حمایت پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
نئی دہلی /صدائے وقت /ذرائع /17 مئی 2021. 
=============================
کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں طیب اردوان نے کہا کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیل کی حمایت کرکے اپنے ہاتھ خون آلود کرلیے ہیں۔
امریکا نے اسرائیل کو اسلحہ دینے کی منظوری دے دی. انہوں نے کہا کہ جوبائیڈن خون آلود ہاتھوں سے تاریخ لکھ رہے ہیں۔
اردوان نے امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ جوبائیڈن آپ نے ہمیں یہ سب کہنے پر مجبور کیا ہم پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔
خیال رہے کہ امریکی صدر کی جانب سے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو دفاع قرار دیا گیا ہے جبکہ اب امریکا نے اسرائیل کو اسلحہ دینے کی بھی منظوری دے دی ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے گزشتہ کئی روز سے غزہ پر بمباری کی جارہی ہے جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ سیکڑوں زخمی ہیں۔
اس کے علاوہ سیکڑوں گھر و عمارتیں بھی تباہ کردی گئی ہیں اور اب تک 10 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوچکے۔

Post Top Ad

Your Ad Spot