Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, May 17, 2021

فلسطینیوں کے قتل عام پر دنیا بھر میں زبردست احتجاج ‏. ‏. ‏

نئی دہلی/صدائے وقت /ذرائع /ایجینسیاں /17 مئی 2021، 
============================= 
غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری اور فلسطینیوں کے قتل عام پراحتجاج کا سلسلہ دنیا بھر میں پھیل گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق غزہ میں اسرائیلی بربریت کے خلاف لندن میں ہونے والے مظاہرے کے دوران ہزاروں افراد نے اسرائیلی سفارتخانےکی جانب بڑھنےکی کوشش کی۔ اس کے علاوہ امریکا، فرانس، جرمنی، سپین، جنوبی افریقا، بیلجیئم، انقرہ، بغداد اور لبنان  اردن سمیت دنیا کےکئی شہروں میں اسرائیل مخالف ریلیاں نکالی گئیں۔
واضح رہےکہ غزہ میں اسرائیل کی دہشتگردی کے نتیجے میں اب تک 200 سے زائد فلسطینی شہید اور 1200 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں جب کہ متعدد افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔