Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, May 6, 2021

سرکار نے کیا خبردار ، کورونا کی تیسری لہر بھی آئے گی ، رہنا ہوگا تیار

وزیر اعظم مودی کے پرنسپل سائنٹفک ایڈوائزر   کے وجے راگھون نے کہا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر ضرور آئے گی اور اس کیلئے ہمیں ابھی سے تیاری رکھنی ہوگی ۔

نئی دہلی : صدائے وقت /ذرائع /5 مئی 2021. 
==============================
وزیر اعظم مودی کے پرنسپل سائنٹفک ایڈوائزر  کے وجے راگھون نے کہا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر ضرور آئے گی اور اس کیلئے ہمیں ابھی سے تیاری رکھنی ہوگی ۔ وجے راگھون نے کہا کہ نیا اسٹرین بھی اروریجنل وائرس کی طرح ہی انفیکشن پیدا کررہا ہے ، اس میں انفیکشن کی نئی طرح کی صلاحیت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نئے ویریئنٹ کے خلاف ویکسین کارگر ہیں ۔
اپریل مہینے میں نیوز  میں وجے راگھون نے کہا تھا کہ کورونا کی دوسری لہر کا پیک اس مہینے کے آخر تک آسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا تھا کہ ابھی وائرس کا ایسا کوئی ویریئنٹ نہیں ہے جس پر ویکسین کارگر نہ ہو ۔ انہوں نے کورونا وائرس کے بھیانک حالات کو لے کر کہا کہ ایسا کسی ایک نہیں بلکہ کئی وجوہات سے ہوا ہے ۔
وجئے راگھون کا کہنا تھا کہ حقیقت میں بہت بڑی تعداد میں معاملات سامنے آرہے ہیں ، جو سنگین تشویش کا باعث ہیں ، لیکن اگر پیک اور فال پر دھیان دیا جائے تو اس میں تقریبا 12 ہفتوں کو وقت لگتا ہے اور اس وقت کو ریاستوں اور اضلاع کے حوالے میں دیکھنا ہوگا ۔ مکمل طور پر معاملات میں کمی آنے میں تھوڑا زیادہ وقت لگے گا ، لیکن ہم اس مہینے کے آخری یا اگلے مہینے کی شروعات میں معاملات کم ہوتے دیکھیں گے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس درمیان نئے اسٹرین کو دیکھتے ہوئے ہیلتھ کیئر کے ہر پہلو پر دھیان دینا ہوگا ۔ خواہ وہ ڈیسٹنسنگ کا معاملہ ہوا ، اسٹرین کا تجزیہ ہو یا پھر بڑی تعداد میں ویکسینیشن ۔ یعنی اس بات پر توجہ مرکوز رکھنی چاہئے کہ ہم کیا کرسکتے ہیں نہ کہ اس بات پر کیا ہوگا ۔