Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, May 6, 2021

الیکشن ختم ،لوٹ مار شروع،پٹرولیم کی بڑھتی شرحوں پرکانگریس کاحملہ ، ملک کورناسے جنگ لڑرہاہے،حکومت جیب بھرنے میں مصروف

نئی دہلی/ صدائے وقت /ذرائع /6مئی2021  
+++++++++++++++++++++++++++++
 کانگریس نے جمعرات کے روزانتخابات ختم ہوتے ہی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت کو نشانہ بنایا اور الزام لگایاہے کہ انتخابات کے خاتمے کے ساتھ ہی’لوٹ مار‘ ایک بار پھر شروع ہوئی ہے۔پارٹی نے حکومت سے بڑھتی ہوئی قیمتوں کو واپس لینے کی بھی اپیل کی ہے۔الیکشن کے اعلان کے ساتھ پٹرول ،ڈیزل کی بڑھتی قیمتیں روک دی گئی تھیں لیکن جیسے ہی نتائج آئے پھراضافہ شروع کردیاگیاہے۔
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا ہے کہ الیکشن ختم ، لوٹ کھسوٹ پھر شروع!۔پارٹی کے چیف ترجمان رندیپ سرجے والانے کہاہے کہ ملک کورونا کے ساتھ جدوجہد کررہا ہے ، لیکن مودی حکومت روزانہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرکے لوگوں کو لوٹ رہی ہے۔پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو واپس لیں۔پٹرول کی قیمت میں جمعرات کو 25 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل میں 30 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔ آئل کمپنیوں نے مسلسل تیسرے روز ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کیاہے۔