Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, May 6, 2021

بنگال تشدد میں 16 لوگوں کی موت ، بی جے پی مینڈیٹ کو قبول کرنے کیلئے تیار نہیں. ‏. ‏. ‏. ‏ ممتا ‏بنرجی ‏

مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے بنگال تشدد میں مارے گئے لوگوں کے کنبہ کو دو دو لاکھ روپے معاوضہ کا اعلان کیا ہے. 

کولکاتہ :مغربی بنگال /صدائے وقت /ذرائع /6 مئی 2021. 
++++++++++++++++++++++++++++++
 مغربی بنگال میں دو مئی کو آئے اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد ریاست  میں الگ الگ حصوں میں ہوئے تشدد کو لے کر مرکزی حکومت اور مغربی بنگال سرکار کے درمیان تکرار جاری ہے ۔ بی جے پی کی جانب سے ترنمول کانگریس پر حملے کے الزامات لگائے جارہے ہیں ۔ ایسے میں جمعرات کو مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے اس پورے معاملہ پر رد عمل ظاہر کیا ۔ انہوں نے اس دوران کہا کہ بی جے پی کے لیڈران عوام کے فیصلہ کو قبول کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں ۔
مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے بنگال تشدد میں مارے گئے لوگوں کے کنبہ کیلئے معاوضہ کا بھی اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مہلوکین کے اہل خانہ کو دو دو لاکھ روپے کا معاوضہ دیا جائے گا ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن کے لا اینڈ آرڈر کے تحت 16 لوگوٓں کی موت ہوئی ہے ۔ ان میں سے بی جے پی اور ٹی ایم سی کے آدھے آدھے کارکنان تھے وہیں ایک مشترکہ محاذ کا کارکن تھا ۔
ممتا بنرجی نے بی جے پی پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ بی جے پی لیڈران یہاں گھوم رہے ہیں ۔ وہ بھڑکانے کا کام کررہے ہیں ۔ ابھی نئی سرکار کو بنے 24 گھنٹے بھی نہیں ہوئے کہ انہوں نے خط بھیجنا ، ٹیم بھیجنا اور لیڈروں کو بھیجنا شروع کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دراصل وہ عوام کے مینڈیٹ کو قبول کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں ۔ میں ان سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ عوام کے فیصلہ کو قبول کریں ۔
ممتا بنرجی نے کورونا وائرس کو لے کر بھی مرکزی حکومت کو گھیرا ۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم کیئرس فنڈ کہاں ہے ؟ کیا وہ لوگ نوجوانوں کی زندگی خطرے میں ڈال رہے ہیں ۔ ان کے لیڈروں کو دوسرے مقامات پر جانے کی جگہ اسپتالوں میں جانا چاہئے ۔ ان کے لیڈران یہاں آرہے ہیں اور کورونا پھیلا رہے ہیں ۔