Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, May 6, 2021

کورونا کا اثر ، ریلوے نے 9 مئی سے رد کی راجدھانی ، شتابدی اور دورنتو ایکسپرس سمیت 28 ٹرینوں کو بند کرنے کا فیصلہ ‏

ریلوے نے دہلی سے چلنے والی راجدھانی ، شتابدی اور دورنتو ایکسپرس سمیت 28 ٹرینوں کو 9 مئی سے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے. 
 ۔نئی دہلی :/صدائے وقت /ذرائع /6 مئی 2021. 
==============================
 ملک اس وقت کورونا وائرس کی دوسری لہر سے لڑ رہا ہے ۔ اموات کی  تعداد مسلسل بڑھتی جارہی ہے ۔ ریلوے پر بھی کورونا کی دوسری لہر کا اثر پڑ رہا ہے ۔ وہیں ریلوے نے دہلی سے چلنے والی راجدھانی ، شتابدی اور دورنتو ایکسپرس سمیت 28 ٹرینوں کو 9 مimtئی سے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اگلے حکم تک یہ ٹرینیں نہیں چلیں گی. 

غور طلب ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ہر دن نئے ریکارڈ بنا رہی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نئے مریضوں اور اموات کے اعداد و شمار نے پرانے سبھی ریکارڈ توڑ دئے ہیں ۔ گزشتہ ایک دن میں ملک بھر میں چار لاکھ بارہ ہزار 262 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جبکہ 3980 لوگوں کو اپنی جان گنوانی پڑی ہے ۔ یہ دوسری مرتبہ ہے کہ جب ایک دن میں کورونا کے چار لاکھ سے زیادہ معاملات سامنے آئے ہیں ۔ اس سے پہلے 30 اپریل کو چار لاکھ دو ہزار چودہ معاملات سامنے آئے تھے ۔ اس دن 3525 اموات بھی ہوئی تھیں ۔
غور طلب ہے کہ ملک کے کئی حصوں میں جاری آکسیجن بحران کے درمیان اب ریلوے نے محاذ سنبھال لیا ہے ۔ دراصل ہندوستانی ریلوے کی آکسیجن ایکسپریس نے گزشتہ 16 دنوں میں پورے ملک میں تقریبا 2067 ٹن میڈیکل آکسیجن پہنچائی ہے ۔ اس میں دہلی کو سب سے زیادہ 707 ٹن اور اس کے بعد اترپردیش کو 641 ٹن میڈیکل آکسیجن ملی ہے ۔
اس وقت ملک بھر میں 344 ٹن لیکوڈ میڈیکل آکیسجن یعنی ایل ایم او سے لدی مختلف ٹرینک ٹرین راستے میں ہیں ۔ ریلوے کی وزارت نے ایک بیان میں بدھ کو کہا کہ ہندوستانی ریلوے نے ملک کی مختلف ریاستوں میں لیکوڈ میڈیکل آکسیجن پہنچائی ہے ۔ اب تک ہندوستانی ریلوے مختلف ریاستوں میں 137 ٹینکروں میں 2067 ٹن لیکوڈ میڈیکل آکسیجن پہنچا چکی ہے ۔