Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, May 3, 2021

عوام ‏کو ‏ بڑے ‏ پیمانے ‏پر ‏ویکسینیشن ‏میں ‏ حصہ ‏لینے ‏کی ‏ ضرورت ‏. ‏. ‏. ‏ڈاکٹر ‏ جعفری ‏. ‏

جون پور... اتر پردیش /صدائے وقت /3 مئی 2021. 
++++++++++++++++++++++++++++
انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن جون پور کے ممبران کی جانب سے چلائے جا رہے بیداری مہم کے تحت پیر کے روز انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن جون پور کے اعزازی سکریٹری اور سینئر سرجن ڈاکٹر اے اے جعفری نے عوام کے ساتھ چند معلومات شیئر کی۔
 انہوں نے کہا کہ اس وقت کورونا وائرس کا انفیکشن بہت تیزی سے ہو رہا ہے۔ اس سے بچنے اور اس انفیکشن میں اضافے کو روکنے کے لئے ماہرین کے بیان کے طریقوں کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ عوام کو بڑے پیمانے پر ویکسینیشن میں حصہ لینے کی ضرورت ہے
۔ٹیکہ اس بیماری کی شدت کو کم کرتا ہے اورایل 3 کی سطح پر اسپتال میں داخل ہونے اور علاج کی ضرورت کو کم کردیتا ہے۔انھوں نے معاشرے کے تمام طبقات سے اپیل کیا کہ وہ اس وبا کے وقت اپنا انسانیت کی مثال قائم کرتے ہوئے سامنے آئیں۔ یہ وقت کی ضرورت ہے۔ تمام لوگوں کو اپنے پڑوس اور قریبی رشتہ داروں کی دیکھ بھال کرنے کی ضرورت ہے۔لوگ جس بھی کاروبار سے وابستہ ہیں اس میں انسانی حصہ ڈھونڈ کر ان کی مدد کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ وقت نہیں ہے کہ بلیک مارکیٹنگ اور چیزوں کی قیمت میں اضافہ کرکے دوسروں کا استحصال کریں۔ اپنی ہر چیز کو لوگوں کے ساتھ استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ آج کل دیکھا جاتا ہے کہ لوگ چیزوں کو اپنے پاس رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں جو کہ بہت نقصان دہ ہے۔ بہت سے لوگ آکسیجن سلنڈر بھی جمع کر رہے ہیں۔ یہ سوچنا کہ ضرورت پڑنے پر ہمارے پاس آکسیجن دستیاب ہوگی۔ عوام کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ انتظامیہ اور انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کے ممبر اسپتال عوام کی مدد کے لئے پوری کوشش کر رہے ہیں اور کسی بھی قسم کی مشکل پیش آتی ہے تو آپ کوویڈ 19 کمانڈ سنٹر انتظامیہ یا میڈیکل ایسوسی ایشن کے ممبروں سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ عوام کی مدد کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔