Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, May 3, 2021

خواجہ ‏ سرا ‏کا ‏پردھان ‏کے ‏ عہدہ ‏پر ‏ قبضہ ‏. ‏. ‏ ضلع ‏میں ‏ قائم ‏ کیا ‏ریکارڈ ‏. ‏. ‏. ‏ریکارڈ ‏ ووٹوں ‏سے حاصل ‏کی ‏ فتح. ‏

جون پور.. اتر پردیش /صدائے وقت /3 مئی 2021. 
+++++++++++++++++++++++++++++
ضلع کے مچھلی شہر بلاک کے کریاؤں گاؤں کی عوام نے ایک خراجہ سراء پر بھروسہ کرتے ہوئے نئی تاریخ کو رقم کر دیا ہے۔پنچایت الیکشن میں امیدوارخواجہ سرا آشا کو سب سے زیادہ ووٹوں سے فتح حاصل ہوئی ہے۔انھوں نے گاؤں کے بھوجپوری فلم کے پروڈیوسر پنٹو سنگھ کے خلاف میدان میں اتر کر 860ووٹوں کے فاصلے سے پردھان کے عہدے پر قبضہ کر لیا۔
واضح ہو کہ مذکورہ گاؤں بلاک کی بڑی پنچایتوں میں ایک ہے۔یہاں پردھان کے عہدے کیلئے کئی نے اپنی قسمت کو آزمایا تھا۔اس پنچایت الیکشن میں بلاک کے سبھی لوگوں کی نگاہ اسی گاؤں کی سیٹ پر لگی ہوئی تھی جس کی وجہ سے یہاں سے الیکشن کے میدان میں اترے خواجہ سرا ٓآشا تھی۔خواجہ سرا کے میدان میں اترنے سے جہاں اس سیٹ پر ماحول گرم تھا وہیں ان کے خلاف بھوجپوری فلموں کے پروڈیوسر پنٹو سنگھ کے میدان میں اترنے سے گاؤں کی سیاست اور گرم ہو گئی تھی۔پنٹو سنگھ کی حمایت میں کئی بھوجپوری اداکار،اداکارہ نے انتخابی تشہیر میں حصہ لیکر ماحول کو گرم بنائے رکھا تھا لیکن خواجہ سرا کے کچھ حامیان کے ساتھ پیدل ہی زمینی سطح پر اپنی طرف راغب کرتی گئی۔اتوارکے روز ووٹ شماری میں آشا کو عوام نے پوری حمایت دیا اور انھیں 1380ووٹ حاصل ہوا۔