Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, May 4, 2021

آہ ڈاکٹر نیاز داؤدی صاحب ‏. ‏. ‏. ‏. ‏

تحریر /ڈاکٹر نازش احتشام /صدائے وقت. 
++++++++++++++++++++++++++++ 
اعظم گڑھ. اتر پردیش.. فاطمہ گرلس انٹر کالج داؤد پور کے بانی منیجر و شبلی نیشنل انٹر کالج کے سابق پرنسپل نیاز داؤدی کا بروز منگل 4 مئی 2021 کو اعظم گڑھ میں انتقال ہوگیا. 
انا للہ و انا الیہ راجعون 
داؤدی صاحب کی تدقین رات 10 بجے جامعتہ ارشاد قبرستان میں عمل میں آئی. 
آسماں تیری لحد پر شبنم افشانی کرے 
داؤدی صاحب سے میری پہلی ملاقات شبلی کالج کے گیسٹ ہاؤس میں ہوئی تھی میں شبلی کالج سیرت سمینارمیں شرکت کے لئے دہلی سےگیا تھا وہیں میرا تعارف ہوا اسکے بعد داؤدی صاحب سےمستقل رابطہ میں رہا۔ ان کے قائم کردہ کالج میں مختلف سمینار اورپروگرام میں حاضری رہی داؤدی صاحب کو جب بھی دہلی آنا ہوتا تو مجھے پہلے سے ہی باخبر کردیتے اور دہلی پہنچنےکے بعد چاربجے شام کو گھر پےاجاتے جہاں ہم لوگ مستقبل کے سمینار یا پروگرام پے تبادلہ خیال کرتےاور بعدمیں اسکو عملی جامہ پہناتے انکے کالج کے پروگراموں میں ملک زادہ منظور سمینار،بیکل اتساہی سمینار،انوراعظمی سمینار بہت ہی کامیاب سمینار ہوئے
داؤدی صاحب مرحوم بہت ہی ملنسار غمگسار اور جفاکش انسان تھے سب کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آتے تھے ان کا ہمارے گھرانے سے کافی گہرا تعلق تھا خوشی اورغم میں برابر شریک رہتے تھے 
اللہ ان کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ان کے ذریعہ قائم کئے ہوئے اسکول کو صدقہ جاریہ بنائے آمین 
نازش احتشام