Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, May 9, 2021

فلسطینیوں ‏کی ‏ حمایت ‏میں ‏ سعودی ‏ عربیہ ‏کا ‏ بیان ‏ جاری ‏ کرکے ‏ اسرائیل ‏کی ‏ مذمت ‏کی ‏. ‏

فلسطینیوں پر ہونے والے صیہونی فوجیوں کے مظالم کے بعد  ریاض نے فلسطینیوں کی حمایت میں ایک بیان جاری کیا 
نئی دہلی /صدائے وقت /ذرائع. 
==============================
سعودی عرب نے بیت المقدس میں صیہونی حکومت کے مظالم کے خلاف اپنا  رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ریاض، فلسطینیوں کو بیت المقدس سے نکالنے کے خلاف ہے۔
العربیہ ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں آیا ہے کہ سعودی عرب، اسرائیل کے بیت المقدس میں فلسطینیوں کے گھر خالی کرانے اور وہاں اپنی حکومت مسلط کرنے کے منصوبے کو قبول نہیں کرتا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کے بیان میں آیا ہے کہ ریاض عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے یکطرفہ اقدامات اور ہر اس کارروائی کی مذمت کرتا ہے جس سے امن عمل دوبارہ شروع کرنے میں رکاوٹ پیدا ہو اور علاقے کا امن و سکون خطرے میں پڑ جائے۔
سعودی حکومت نے دعوی کیا ہے کہ وہ فلسطینی عوام کے ساتھ ہے اور مسئلہ فلسطین کے مسئلے کے منصفانہ حل تک پہنچنے کی سبھی کوشش کی حمایت کرتی ہے۔
ایک رپورٹ میں جمعے کی رات مسجد الاقصی، باب العامود اور محلہ شیخ جراح میں صیہونی فوجیوں کے حملے میں کم سے کم 250 فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی خبر دی گئی ہے۔