Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, May 3, 2021

سابق ‏ ایم ‏ ایل ‏ اے ‏و ‏سماجوادی پارٹی ‏کے ‏ لیڈر ‏کا ‏ انتقال ‏. ‏

جون پور.. اتر پردیش /صدائے وقت /ذرائع /3 مئی 2021. 
==============================
ضلع کے گڑوارا اسمبلی موجودہ وقت میں اسمبلی حلقہ  بدلاپور کے سابق ممبر اسمبلی اماشنکر یادو کا ہفتہ کی دیر شب 63سال کی عمر میں موت ہو گئی۔اچانک سانس لینے میں تکلیف ہونے کی شکایت پر اہل خانہ نے انھیں الہ آباد کے پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا جہاں ان کی موت ہوئی۔اماشنکر یادو 1993میں سماجوادی پارٹی۔بسپا کے اتحاد میں ممبر اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔وہ سماجوادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو کے قریبی بھی رہے۔ان کی موت کی خبر ملتے ہی سیاسی حلقے میں غم کی لہر دوڑ گئی۔
مہاراج گنج بلاک کے راجاپور چریاہی گاؤں کے رہنے والے اماشنکر یادو نے گڑوارا اسمبلی حلقہ کے اتحاد کے ٹکٹ سے پہلی مرتبہ فتح حاصل کی تھی۔اتحاد ختم ہونے کے بعد وہ سماجوادی پارٹی میں شامل ہو گئے اور ملائم سنگھ یادو کے قریبیوں میں شامل رہیں۔وہ علاقہ کے ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر انٹر کالج،پی جی کالج کے مینیجر اور کوسلیا انٹر کالج مہاراج گنج کے پرنسپل بھی رہے۔ان کے ہی ممبر اسمبلی رہتے ہوئے ہی سجان گنج بجلی شب اسٹیشن اور مہاراج گنج کمیونٹی صحت مرکز قائم ہوا۔ان کی موت کی خبر ملتے ہی سماجوادی پارٹی کے ضلع صدر لال بہادر یادو،سابق وزیر جگدیش نرائن رائے،ممبران اسمبلی جگدیش سونکر،شیلندر یادو للئی،لکی یادو،سابق ممبر پارلیمنٹ طوفانی سروج سمیت دیگر سیاستدانوں نے غم کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی۔