Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, May 3, 2021

رکن ‏ پارلیمنٹ ‏شیام ‏ سنگھ ‏یادو ‏نے ‏ آکسیجن ‏ پلانٹ ‏کے ‏لیے ‏ اپنے ‏ فنڈ ‏ سے ‏43 ‏ لاکھ ‏دینے ‏کی ‏ سفارش ‏کی ‏

جون پور.. اتر پردیش /صدائے وقت / 3 مئی 2021. 
++++++++++++++++++++++++++++ 
جون پورہ پارلیمانی حلقہ کے رکن پارلیمنٹ شیام سنگھ یادو نے ضلع اسپتال میں پی ایس اے آکسیجن پلانٹ لگانے کے لئے اپنے فنڈ سے43 لاکھ روپے دینے کیلئے ضلع مجسٹریٹ کو خط بھیجا ہے،ساتھ ہی گزشتہ سال کورونا وبا کے دوران دیے گئے فنڈ کو خرچ نہیں کرنے پر ناراضگی کا بھی اظہار کرتے ہوئے اخراجات کی پیش رفت موصول کرانے کی اپیل کی۔
واضح ہو کہ ضلع میں کورونا وبا کے دوران میڈیکل اور آکسیجن کی عدم موجودگی کی وجہ سے سینکڑوں لوگوں کی جان جا چکی ہے۔ایسے میں سبھی عوامی نمائندوں نے ضلع انتظامیہ کے ذریعے عوام کی مدد کرنے کیلئے قدم آگے بڑھایا ہے۔اسی سلسلے میں ممبر پارلیمنٹ شیام سنگھ یادو نے اتوا ر کے روز ضلع مجسٹریٹ منیش کمار ورما کو خط لکھ کر بتایا کہ گزشتہ سال میں انھوں نے اپنے ترقیاتی فنڈ کی پہلی قسط سے 43 لاکھ روپے دیئے تھے، لیکن افسوس ہے کہ اس وقت کے ضلع مجسٹریٹ نے فنڈ کونہ تو خرچ کیا نہ ہی باضابطہ طور پر مجھے اطلاع دیا کہ اس رقم کا کیا ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ضلع میں آکسیجن کی کمی کو پورا کرنے کیلئے ضلع اسپتال میں ان کے فنڈ سے آکسیجن پلانٹ لگاتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائیں کہ آکسیجن پلانٹ کی تنصیب جلد از جلد کیا جائے۔