Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, May 3, 2021

پردھانی ‏کی شکست برداشت نہیں ‏. ‏. ‏ فاتح ‏پر ‏ حملہ ‏. ‏. ‏. ‏ مسجد ‏کی ‏بھی ہوئی ‏پامالی ‏. ‏

اعظم گڑھ. اتر پردیش /صدائے وقت /عبد الرحیم صدیقی کی رپورٹ. 
++++++++++++++++++++++++===+ 
لال گنج،اعظم گڑھ۔لال گنج بلاک کے بسہی اقبال پور گاؤں میں پردھانی کے نتائج کا اعلان ہوا کہ گرام سبھا بسہیں  کے لئے محمد صالح عرف صالحین کو جيت حاصل ہوئی۔دوسرے نمبر پر اِنکے حریف اور محا گتبنڈھن کے اگُوا عالمگیر کو تقریباً تین سو ووٹ سے شکست دے کر تیسری مرتبہ گاؤں کی کمان عوام نے ایک مضبوط ایماندار اِنصاف پسند دینی شخص محمد صالح کو دیا۔لیکن اُنکے حریف عالمگیر کے لوگوں کو یہ شکست منظور نہیں ہوئی۔پردھان محمد صالح اپنے ساتھیوں کے ساتھ جیسے ہی گاؤں میں داخل ہوئے کہ پہلے سے گھات لگاکر بیٹھے عالمگیر کے لوگ پردھان پر حملے بول دیئے جسمیں پردھان محمد صالح سمیت نصف درجن لوگ زخمی ہوگئے۔انتہا تب ہُوئی جب ایک لڑکے کو عالمگیر کے لوگ  مار رہے تھے اور وہ جان بچانے کیلئے مسجدِ میں داخل ہوا اُس وقت مسجد میں نمازِ تراویح ہو رہی تھی لیکن حملہ آور مسجد میں بھی گھس کر اُس لڑکے کو لاٹھی ڈنڈوں سے مارا یہاں تک کہ قرآن کریم بھی گر گئے۔دیر رات لال گنج کے سرکاری ڈاکٹروں نے سب کو بنارس ٹراما سینٹر بھیج دیا۔پردھان محمد صالح کے بھائی محمد اکمل نے عالمگیر سمیت ایک درجن لوگوں کے خلاف دیو گاؤں تھانہ میں تحریر دی ہے۔