Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, May 3, 2021

*#شہاب_الدین کی بَلی چڑھائی گئی ہے!* ‏

از/ سمیع اللہ خان / صدائے وقت. 
+++++++++++++++++++++++++++++
لالو پرساد یادو نے اپنی زندگی بچانے کیلیے شہاب الدین کی بَلی چڑھاکر دراصل اپنی اور یادو پریوار کی سیاسی موت پر دستخط کی ہے، یادو پریوار کا عبرتناک انجام گاندھی پریوار کے انجام سے بھی زیادہ ذلت آمیز ہوگا، جس شہاب نے لالو کو زندگی دی اور پوری زندگی آر۔جے۔ڈی کو عزت کا مقام دلوایا آج اسی کا بیٹا اپنے باپ کی لاش کو سَنگھی گِدھوں سے بچانے کیلیے تنہا لڑرہا ہے اور یادو پریوار اسامہ ابنِ شہاب سے دامن بچا رہا ہے، پوری سیاسی برادری کے سیکولر مسلم لیڈران اپنا فون دور رکھے ہوئے ہیں کہ کہیں اسامہ کا فون ہمیں نہ آجائے، ان سب کو یاد رکھنا چاہیے کہ، آج، جس شہاب الدین کو آپ سیاسی انتقام کےتحت غسل و جنازہ سے محروم کیے جانے کا ننگا ناچ بزدلی سے دیکھ رہے ہو، کل وہی تمہارے ساتھ بھی دوہرایا جاسکتا ہے، اور تمہارے وہی سیاسی آقا دوہرائیں گے جنہیں راضی کرنے کیلیے تم آج شہاب الدین کے جنازے سے دور بھاگ رہے ہو… شہاب الدین تاریخ کے صفحات میں بحیثیت فاتح  ہمیشہ زندہ رہےگا، شہاب الدین نے کبھی سر نہیں جھکایا اور نا ہی کوئی جمہوریت اسے شکست دے پائی_
 شہاب الدین صاحب کیلیے میرا دل غم سے بھرپور ہے، جب سے ان کی مشکوک حالات میں موت کی خبر سنا ہوں جیسے دل میں آگ لگ گئی ہو، مجھے ان سے بےپناہ محبت تھی اور ہے، ان کے ہونے سے کسی قوم کیلیے زندگی کا ہونا ہوتا تھا_
: سمیع اللّٰہ خان*