Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, June 1, 2021

ایس آئی او کا سی بی ایس سی کلاس 12 کے امتحانات کی منسوخی کا استقبال، فیصلے میں ہوئی تاخیر پر کی تنقید ‏. ‏. ‏



نئی دہلی.. صدائے وقت /ذرائع /، 1 جون2021 (پریس ریلیز). 
=============================
 ملک بھر میں فعال طلبا تنظیم اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن نےحکومت کے سی بی ایس ای کلاس 12 کے بورڈ امتحانات کی منسوخی کے فیصلے کا استقبال کیا ہے۔ ایس آئی او نے پریس بیان میں کہا کہ طلباء کی صحت اور تحفظ کے حق میں سی بی ایس سی بارہویں بورڈ کے امتحانات کی منسوخی کے اس اہم فیصلے کا ہم استقبال کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ  وباء کے آغاز سے ہی کئی بار خطوط کے ذریعہ ایس آئی او مرکزی حکومت سے مطالبہ کرتی آئی ہے کہ اس فیصلے کو فوری طور پر لیا جائے تاکہ طلباء کو راحت ملے۔ ایس آئی او کا ماننا ہے کہ اس فیصلے میں تاخیر کی وجہ سے طلبہ کےتعلیمی سفر کے دوران انہیں پریشانیوں سے دورچار ہونا پڑا۔  اس تاخیر سے سیاسی قائدین اور حکومت کی طلبہ کے تعلیمی و فلاحی مسائل کے حل کے تئیں ترجیحات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ اس موقع پرایس آئی او نے  تعلیمی میدان سے متعلق ذمہ داران، پالیسی سازوں، اساتذہ اور والدین سے اپیل کی کہ وہ امتحانات کو دی جانے والی فوقیت اور سالانہ امتحانات کے سلسلہ میں حساسیت کے ضمن میں نئے راستے تلاش کرنے پر غور کریں۔
---  
جاری کردہ
میڈیا سیل
اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا
+917208656094
media@sio-india.org