Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, June 2, 2021

سابق ‏پردھان ‏پر ‏15 ‏ ہزار ‏ روپیہ ‏ کمیشن ‏ خوری ‏کا ‏ الزام ‏

جون پور.. اتر پردیش /صدائے وقت /2 جون 2021. 
==============================
کھٹہن بلاک کے بھٹپورا گاؤں میں کورونا مثبت مریض سے خیریت لینے کیلئے بی ڈی او کے ذریعے کئے گئے فون پر مریض نے طبیعت سے متعلق بات کرتے ہوئے خود کو وزیر اعظم رہائش کا مستفید بتاتے ہوئے سابق پردھان پر 15ہزار روپے کی کمیشن خوری کا الزام لگا دیا۔وزیر اعظم رہائش میں کمیشن خوری کی معلومات ہوتے ہی بی ڈی او نے ٹیم تشکیل کر حقیقت کی جانچ کرائی تو گاؤں کے17مستفید نے سابق پردھان پر پیسہ وصولنے کا الزام لگادیا۔ٹیم کی رپورٹ پر اب کاروائی کی تیاری کی جا رہی ہے جس کو لیکر علاقہ میں چہ می گوئیوں بازار گرم ہو گیا ہے۔
بی ڈی او کھٹہن گورویندر سنگھ کے مطابق مذکورہ گاؤں کے ایک کورونا مثبت کے صحت سے متعلق معلومات حاصل کرنے کیلئے گزشتہ روز فون کیا تھا۔مریض نے صحت سے متعلق بات کرنے کے دوران ہی خود کو وزیر اعظم رہائش منصوبہ کا مستفید بتاتے ہوئے سابق پردھان پر رہائش کے نام پر گاؤں کے درجنوں لوگوں سے کمیشن خوری کا الزام لگا دیا۔مریض کے الزام کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے انھوں نے بدھ کے روز اے ڈی او کوآپریٹیودرگ وجے،اے ڈی او دنیش سنگھ،وی ڈی او راجندر سنگھ سونل اور گاؤں پنچایت افسر امیندر یادو کے ساتھ گاؤں کے سبھی 49وزیر اعظم رہائش کی جانچ کی۔جانچ کے دوران مستفید سے پوچھ گچھ کی گئی تو 17لوگوں نے رہائش کے نام پر سابق پردھان پر15۔15ہزار روپے کمیشن لینے کا الزام لگایا،ساتھ ہی بتایا کہ منریگا مزدوری کے پیسوں کو بھی پردھان کے ذریعے نکال کر کمیشن لیا جا تا تھا۔بی ڈی نے بتایا کہ سابق پردھان کو معاملے میں وضاحت کیلئے نوٹس بھیج دیا گیا ہے۔جانچ رپورٹ کو ضلع مجسٹریٹ کو منتقل کر آئندہ کاروائی کی جائے گی۔