Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, June 2, 2021

صوبائی ‏ وزیر ‏ مملکت ‏نے ‏ ترقیاتی ‏ کاموں ‏کا ‏ لیا جائزہ ‏. ‏. ‏ ‏سست ‏ روی ‏پر ‏دیکھائی ‏ ناراضگی ‏. ‏

جون پور.. اتر پردیش /صدائے وقت /2 جون 2021. 
==============================
شہر کے شمالی علاقوں میں امرت اسکیم اور نمامے گنگے کے تحت چل رہے کاموں کا معائنہ کرنے کیلئے بدھ کے روز صوبائی وزیر مملکت برائے شہری ترقی و منصوبہ بندی گریش چندر یادو نے معائنہ کیا۔معائنہ کے دوران پائپ لائن کیلئے کھود کر چھوڑی گئی سڑکوں اور سست رفطار کے کام کو دیکھ انھوں نے ناراضگی کا اظہار کیا۔
واضح ہو کہ پورے شہر میں نمامی گنگے اور امرت اسکیم کے تحت سیور پائپ اور صاف پانی کی سپلائی کیلئے پائپ لائن ڈالنے کا کام چل رہا ہے۔اس پروجیکٹ کو کر رہے ٹھکیداری ادارہ کے ذریعے شہر کے جن حصوں میں سیوراور پائپ لائن ڈال دیا گیا وہاں سڑکوں کو کھود کر ویسے ہی چھوڑ دیا گیا جس کی وجہ سے بارش ہوتے ہی کھڈوں میں پانی جمع ہونے سے لوگوں کا گھروں سے نکلنے میں پریشانی ہونے لگی۔اسکیم میں سڑک کو کھودنے اور تعمیر کی زمہ داری اسی ادارہ کی ہے باوجود لاپرواہی کرتے ہوئے ادارہ کے ذریعے تعمیری کام نہیں کرایا گیا جس کی شکایت ہونے پر بدھ کے روز صوبائی وزیر مملکت گریش چندر یادو نے شہر کے تارا پور کالونی کا معائنہ کیا۔معائنہ کے دوران سڑکوں پر پھیلے کیچڑ اور جمع پانیوں کو دیکھ انھوں نے ناراضگی کا اظہا رکرتے ہوئے جل نگم کے ایگزیکٹیو افسر سنجے گپتا اور ٹیکنو کرافٹ کمپنی کے پروجیکٹ مینیجر فتح شرما کو پھٹکار لگاتے ہوئے ہدایت دیا کہ جن سڑکوں میں پائپ لائن ڈالا جا چکا ہے وہاں کی سڑکوں کی تعمیر ٹیم قائم کر فوراً کرایا جائے۔انھوں نے کہا کہ شہری علاقہ میں ایسے حالات رہنے سے بارش کے دوران گھروں سے نکلنا مشکل ہو جائے گا۔اس موقع پر ڈاکٹر امت وتس،ڈاکٹر منوج،ڈاکٹر وی سی سنگھ،آر ڈی سریواستو،ڈاکٹر سبھاش رائے،منیش سریواستو سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔