Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, June 2, 2021

خلیجی ملک عمان نے کوروناوائرس کے پیش نظر سفری پابندی میں توسیع کا اعلان کردیا. ‏. ‏

پاکستان، بنگلادیش اور بھارت سمیت دیگر ممالک پر فضائی پابندی برقرار رہے گی۔

نئی دہلی /صدائے وقت /ذرائع /2 جون 2021. 
=============================
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سلطنت عمان کی سپریم کمیٹی نے فضائی پابندی میں تاحکم ثانی توسیع کا اعلان کیا ہے جس کا اطلاق 5 جون سے ہوگا۔ پابندی کے شکار ممالک عمان میں داخل نہیں ہوسکیں گے. کوروناوائرس کی موجودہ صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے عمانی حکومت نے پابندی میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔
عمان کی جانب سے عائد کی گئی فضائی پابندی کے شکار ممالک میں سوڈان، برازیل، نائیجیریا، تنزانیہ، اتھوپیا، برطانیہ، بھارت، پاکستان، بنگلادیش، مصر اور فلپائن سمیت چند دیگر بھی شامل ہیں۔
مذکورہ بالا ممالک پر فضائی پابندی تاحکم ثانی برقرار رہے گی، مستقبل کا فیصلہ حالات کو دیکھتے ہوئے ہوگا۔
خیال رہے کہ اگر کسی شہری نے سفری پابندی کے شکار ممالک میں 14 دن یا اس سے زائد وقت گزارا تو اسے عمان داخلے کے لیے مشروط مراحل سے گزرنا ہوگا جس کے بعد ممکنہ طور پر اجازت دی جائے گی۔