Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, June 2, 2021

کمپیوٹر ‏ آپریٹر ‏پر ‏ رشوت ‏ مانگنے ‏کے ‏ الزام ‏میں ‏کاروائئ. ‏

جون پو.. اتر پردیش /صدائے وقت /2 جون 2021. 
+++++++++++++++++++++++++++++
ضلع مجسٹریٹ منیش کمار ورما نے وزیر اعظم رہائش کے نام پر کمیشن خوری کی شکایت پربدھ کے روز کلکٹریٹ میں واقع ڈوڈا دفتر کا معائنہ کیا۔معائنہ کے دوران رہائش کی مستفید آشا دیوی،شیلا دیوی اور شیاما دیوی نے ڈی ایم کے سامنے ہی ڈوڈا دفتر میں تعینات کمپیوٹر آپریٹر سنجو دیوی کے ذریعے رہائش کے نام پر پیسہ کی مانگ کرنے کا الزام لگایا جس پر ڈی ایم نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے فوری طور پر سنجو چودھری کو عہدے سے ہٹانے کی ہدایت پروجیکٹ ڈائریکٹر انل ورما کو دیا۔انھوں نے اے ڈی ایم راج کمار دیویدی کو معاملے کی جانچ کر رپورٹ دینے کی ہدایت دیا۔ضلع مجسٹریٹ نے پی او ڈوڈا کو ہدایت دیا کہ رہائش کے اہل مستفید کو کسی قسم کی پریشانی نہیں ہونے چاہیے،شکایت ملنے پر متعلق افسر اور ملازم کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔