Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, June 2, 2021

مولانا محفوظ الرحمن شاہین جمالی چترویدی کا انتقال

میرٹھ.. اتر پردیش /صدائے وقت /ذرائع /2جون 2021.. 
==============================
 بہار کی عظیم ترین اور علمی و ادبی شخصیت مولانا محفوظ الرحمن شاہین جمالی چترویدی کا  آج بتاریخ 2 جون 2021 بوقت 1:45 انتقال ہوگیا ہے ـ  
مولانا کی طبیعت کئی دنوں سے علیل چل رہی تھی، سانس لینے میں دشواری تھی  انکو میرٹھ کے آنند ہاسپٹل میں ایڈمٹ کرایا گیا تھا؛ اس دوران طبیعت بگڑتی اور سنبھلتی رہی، دو مرتبہ وینٹیلٹر پہ چلے گئے تھے لیکن کل طبیعت کچھ بحال ہوئی تھی تو آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا تھا لیکن آج اچانک انتقال کی خبر آگئی ـ واضح رہے کہ مولانا مرحوم مدرسہ امداد الاسلام صدر بازار میرٹھ کے ناظم و مہتمم تھے اور مولانا کا شمار ہندوستان کے چوٹی کے علماء میں ہوتا تھا نیز مولانا کا تعلق بہار کے ضلع مشرقی چمپارن سے تھا ـ