Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, June 7, 2021

ضلع ‏ مجسٹریٹ ‏و ‏پولس ‏ کپتان ‏نے ‏ٹیکہ ‏ کاری ‏، ‏ ایل ‏2 اسپتال ‏و ‏ تیسری ‏ لہر ‏کی ‏ تیاری ‏کے ‏لیے ‏ چالیس ‏ بستر ‏ والے ‏ اسپتال ‏کا ‏ معائنہ ‏ کیا ‏

جون پور.. اتر پردیش /صدائے وقت /7 جون 2021. 
==============================
ضلع مجسٹریٹ منیش کمار وما اور پولیس سپرٹنڈنٹ راج کرن نیئر نے پیر کے روز ضلع اسپتال میں چل رہے ٹیکہ کاری اور ایل2 (ایم سی ایچ ونگ) میں کورونا کی تیسری لہر کی تیاری کے لئے 40 بستروں والے وارڈ کا جائزہ لیا اور تیاریوں کے بارے میں معلومات حاصل کی۔
معائنہ کے دوران سی ایم او ڈاکٹر راکیش کمار نے بتایا کہ پیڈیاٹرک انٹینس کیس یونٹ (پی آئی سی یو) جو 20 بیڈ پر وینٹی لیٹر کی سہولت کے ساتھ مکمل طور پر تیار ہے۔ اسپتال میں بچوں کو آئسولیشن کیلئے 20 بیڈ تیار کیے گئے ہیں۔ ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ ہر طرح کی تیاری مکمل کی جانی چاہئے تاکہ بچوں میں کورونا انفیکشن کی تیسری لہر آنے کے بعد کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
 خاتون اسپتال میں ویکسینیشن کا معائنہ کے دوران انھوں 45 سال سے زیادہ عمر کی خواتین کے لئے بنائی جانے والی ویمن اسپیشل ویکسین پنک لگوانے آئی خواتین سے معلومات حاصل کی۔ سی ایم ایس راکیش کمار ورما کو اس کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت دیتے آبزرویشن روم کے معائنے کے دوران ویکسینیشن کروانے کے بعد موجود خواتین سے ویکسینیشن کے بعد طبیعت سے متعلق معلومات حاصل کی۔انہوں نے اسپتال میں ڈاکٹروں سے کہا کہ 18 سال سے زیادہ اور والدین کو حفاظتی ٹیکے لگانے کا ہدف حاصل نہیں کیا جارہا ہے، جس کے جواب میں ڈاکٹروں نے بتایا کہ غلط رجسٹریشن کی وجہ سے ہدف حاصل نہیں ہو پا رہا ہے جس پر انھوں نے ہدایت دیا کہ ٹیکہ کاری کیلئے روزانہ اہداف کو حاصل کیا جائے۔