Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, June 7, 2021

ضلع ‏پولس ‏و ‏ ایس ‏ٹی ‏ایف ‏کی ‏ مشترکہ ‏کاروائئ ‏میں ‏25 ‏ ‏ ہزار ‏کے ‏ دو ‏ انعامی ‏ بدمعاش ‏ گرفتار ‏

جون پور.. اتر پردیش /صدائے وقت /7 جون 2021. 
=============================)  
ضلع پولیس اور ایس ٹی ایف لکھنو کی ٹیم نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے لٹیروں کے گینگ کا پردہ فاش کرتے ہوئے 25ہزار کے انعامی دو بدمعاشوں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کیا ہے۔بدمعاشوں نے گزشتہ14مئی کو مہاراج گنج تھانہ حلقہ کے دھن دیئی پٹرول پمپ کے قریب لوٹ کی واردات کو انجام دیا تھا۔اس واردات میں بدمعاشوں نے دو روز قبل چوری ہوئی موٹرسائیکل کا استعمال کیا تھا۔واردات میں شامل اہم بدمعاش کو ایس ٹی ایف کی ٹیم نے لکھنو میں گرفتار کیا تھا۔
اس سلسلے میں ایس پی دیہات تربھون سنگھ نے پولیس لائن کے میٹنگ ہال میں صحافیوں کو معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ14مئی کو سرراہ حوصلہ بلند بدمعاشوں نے مہاراج گنج تھانہ حلقہ کے دھن دیئی پٹروپ پمپ کے قریب سے نوجوان سے روپیوں سے بھرا بیگ لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔متاثر نے 44ہزار روپے لوٹ کی تحریر دیکر مقدمہ درج کرایا تھا جس کی بنیاد پر پولیس نے فرار بدمعاشوں کی تلاش کرتے ہوئے ان پر 25ہزار روپے کا انعام رکھا تھا۔پولیس ٹیم بدمعاشوں کی تلاش میں لگی ہوئی تھی کہ معاملے کا اہم ملزم جیتو جیسوال کو لکھنو ایس ٹی ایف نے لکھنو سے گرفتار کر لیا۔وہاں پوچھ گچھ میں بدمعاش نے لوٹ میں شامل بدمعاشوں سے متعلق معلومادی جس پر کی بنیاد پر پولیس ٹیم نے سنگرامؤ تھانہ کے ہری ہر پور گاؤں نہر پلیا کے قریب سے چندن جیسوال ولد لال چندر جیسوال ساکن موضع ترکولی تھانہ آسپور دیوسرا ضلع پرتاپ گڑھ اور بل جیت یادو ولد لکشمی شنکر یادو ساکن موضع سوناوا تھانہ چاندا ضلع سلطان پور کو گرفتار کر لیا۔دونوں بدمعاشوں پر پولیس نے 25-25ہزار کا انعام رکھا تھا۔بدمعاشوں کا چالان عدالت بھیجتے ہوئے پولیس فرار ایک دیگر بدمعاش کی تلاش میں لگی ہوئی ہے۔