Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, June 7, 2021

ضلع ‏ جیل ‏میں ‏ ہوئے ‏ ہنگامے ‏کو ‏لیکر ‏ جانچ ‏کمیٹی ‏. ‏. ‏. ‏ چار ‏ روز ‏ بعد ‏بھی ‏ نقصان ‏کا ‏ اندازہ ‏ لگانے ‏میں ‏ ناکام ‏. ‏. ‏

جون پور... . اتر پردیش /صدائے وقت /7 جون 2021. 
=============================
ضلع جیل میں گزشتہ دنوں سزا یافتہ قیدی کی موت کے بعد  ساتھی قیدیوں کے ذریعے ہنگامہ اور آتشزدگی کی بعد ہنگامے  کی زمینی حقیقت کی تفتیش کیلئے سات رکنی کمیٹی جانچ کر رہی ہے،ساتھ ہی قیدیوں کے ذریعے لگائے گئے جیل احاطے کے کینٹین سے آلو،پیاز سمیت دیگر ضروری سامان کا صد  گنا زیادہ پیسہ وصول کرنے کا الزام کی بھی جانچ جاری ہے۔حالانکہ چار روز گزرنے کے بعد بھی کمیٹی جیل میں ہوئے نقصان کا صحیح پتہ لگانے میں ناکام رہی ہے۔
واضح ہو کہ گزشتہ جمعہ کے روز جیل میں بند سزا یافتہ قیدی کی طبیعت خراب ہونے کے بعد علاج کیلئے ضلع اسپتال لے جاتے وقت موت ہو گئی۔ساتھی قیدی کی موت ہونے کے بعد جیل میں بند دیگر قیدیوں نے جیل انتظامیہ پر علاج میں لاپرواہی کا الزام لگاتے ہوئے ہنگامہ شروع کر تے ہوئے جم کر بوال کیا تھا۔قیدیوں نے پورے جیل کو قبضہ میں لیکر آتشزدگی کر توڑ پھوڑ کرتے ہوئے چار گھنٹوں تک جیل میں قبضہ میں لے لیا تھا۔واقعہ کے بعد کمشنر وارانسی اور آئی جی زون وارانسی نے جیل پہنچ کر مشتعل قیدیوں کو جانچ کرنے اور انصاف دلانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے خاموش کرایا تھا۔اس دوران قیدیوں نے جیل کی کینٹین سے زبردستی سو روپے کلو آلو اور ڈھیڑ سو رپے کلو پیاز فروخت کئے جانے کا الزام لگایا تھا۔جیل میں ہوئے بوال کے بعد حکومت کی ہدایت پر ڈی ایم،ایس پی،دونوں اے ڈی ایم سمیت سات رکنی کمیٹی تشکیل کر جانچ شروع کی گئی۔ادھر ڈی آئی جی جیل اے کے سنگھ نے بھی جانچ کیلئے یہی پر قیام کر رکھا ہے۔پیر کے روز ڈی آئی جی جیل نے بتایا کہ جیل میں ہوئے بوال،نقصان اور قیدیوں کے الزام سمیت سبھی مسائل پر سنجیدگی سے جانچ چل رہی ہے، جلد ہی جانچ مکمل ہونے کے بعد اعلی افسران کو رپورٹ سونپ دی جائے گی۔ابھی تک قیدیوں کے ذریعے جیل میں ہوئے نقصان کا اندازہ نہیں لگایا جا سکا ہے۔قیدیوں سے زیادہ قیمت پر سامان فروخت کرنے کی شکایت کے سلسلے میں بیان درج کیا جا رہا ہے۔