Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, June 12, 2021

اے ایم یو کے 28 طلبا سرسید گلوبل اسکالر ایوارڈ کے لئے منتخب. ‏

علی گڑھ.. اتر پردیش /صدائے وقت /ذرائع /11جون 2021. 
============================= 
 علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 28 طلبا کو شمالی امریکہ کی غیر سرکاری تنظیم سر سید ایجوکیشن سوسائٹی (SSESNA) کے ذریعہ تعلیمی سیشن 2021-22 کے لئے سرسید گلوبل اسکالر ایوارڈ (ایس ایس جی ایس اے) کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ایس ایس جی ایس اے کے منتخب اسکالرز میں عافیہ (طبیعیات)، آیوش اگروال (مکینیکل انجینئرنگ)، سہریش اختر (طبیعیات)، دانش عالم (طبیعیات)، عائشہ ناصر علوی (لا)، محمد انس (کمپیوٹر انجینئرنگ)، بشریٰ انصاری (بایو کیمسٹری)، محمد مشفق جاوید انصاری (آرکی ٹیکچر)، ثمینہ ارشاد انصاری (نفسیات)، حنا اسلم (الیکٹریکل انجینئر)، محمد عبدالبصیر (طبیعیات)، محمد فہد (الیکٹریکل انجینئرنگ)، عاقب فراز (کامرس)، افراہ فرید (بایو کیمسٹری)، ہرشول گپتا (طبیعیات)، ارسلان حمید (کمپیوٹر انجینئر)، ثمن جعفری (بایوٹیکنالوجی)، فیصل جمال (بایو کیمسٹری)، فرح جاوید (میڈیسن)، شاہ رخ خان (الیکٹریکل انجینئر)، طیبہ خانم (الیکٹریکل انجینئرنگ)، یسریٰ معراج (الیکٹرانکس انجینئرنگ)، مدیحہ نعمان (انگریزی)، کنور محمد صائم (کمپیوٹر انجینئرنگ)، صبا سرور (کمپیوٹر سائنس)، محمد شوگت جہاں شورویے (اکنامکس)، محمد طلحہ (طبیعیات) اور عنبر تنویر (لا) شامل ہیں۔
مسٹر سلمان بن کاشف (چیئرمین، ایس ایس جی ایس اے پروگرام) نے کہا کہ ہر سال درخواستوں کے معیار میں بہتری آتی جارہی ہے۔ اگرطلبہ متعلقہ مضامین کے بنیادی تصورات کو سیکھنے اور پلاننگ اور انٹرن شپ کے ذریعہ مجموعی طور پر اپنا پروفائل بہتر بنانے کی زیادہ سے زیادہ کوشش کریں تو یہ تنظیم آنے والے سالوں میں طلبا کی بہتر خدمات انجام دے سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے پروگرام کو وسعت دینے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔